Urdu Conclave 2026

I Never Sold My Land: پی ایم مودی سے ملے ان کے بچپن کے دوست، سالوں پرانے زمین تنازع میں مانگی مدد، ملزمین میں بی جے پی ایم ایل اے کا نام

وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر فرضی دستاویزات تیار کی گئیں اور زمین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ان کے مطابق، ایک حصے کا مالک سویم بلڈرز اور دوسرے حصے کا مالک سیون الیون کنسٹرکشنز کو مالک بتایا گیا۔ سیون الیون کنسٹرکشنز کا تعلق بی جے پی رکن اسمبلی نریندر مہتا سے ہے ۔وورا کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 15 برس سے مختلف سرکاری محکموں کے سامنے اس معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں۔

نئی دہلی :ممبئی کے قریب میرا روڈ کے رہنے والے 81 سالہ اصغرعلی وورا نے اپنے اسکول کے ساتھی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے بھایندر میں اپنی زمین سے متعلق برسوں پرانا تنازع بتایا۔ اصغرعلی وورا کا الزام تھا کہ بھایندر میں ان کی زمین پر بی جے پی رکن اسمبلی نریندر مہتا سے وابستہ تعمیراتی کمپنی نے قبضہ کرلیا ہے۔ اب اس ملاقات کے چند دن بعد نریندر مہتا نے متنازع زمین کا قبضہ چھوڑنے اور اس پلاٹ کے لیے حاصل تعمیراتی اجازت واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔مہتا نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اصغر علی وورا کے خلاف پہلے درج
کرائی گئی شکایت واپس لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

وزیراعظم مودی سے کب ہوئی ملاقات؟

اصغر علی وورا نے 8 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ دونوں گجرات کے وڈنگر کے بی این اسکول میں ساتھ پڑھتے تھے۔ وورا نے وزیراعظم کے سامنے بھایندر ایسٹ کے نوگھر علاقے میں واقع اپنی زمین کے تنازع کا معاملہ اٹھایا اور اس میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔ مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے دونوں کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔وورا کے مطابق، انہوں نے 1989 میں بھایندر ایسٹ کے نوگھر علاقے میں تقریباً 2,810 مربع میٹر زمین رجسٹرڈ معاہدے کے ذریعے خریدی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ زمین نہ تو فروخت کی اور نہ ہی کسی دوسرے شخص یا ادارے کو منتقل کی۔

2011 میں زمین پر قبضے کا الزام

وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر فرضی دستاویزات تیار کی گئیں اور زمین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ان کے مطابق، ایک حصے کا مالک سویم بلڈرز اور دوسرے حصے کا مالک سیون الیون کنسٹرکشنز کو مالک بتایا گیا۔ سیون الیون کنسٹرکشنز کا تعلق بی جے پی رکن اسمبلی نریندر مہتا سے ہے ۔وورا کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 15 برس سے مختلف سرکاری محکموں کے سامنے اس معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں۔

حکام کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد منگل کو مہاراشٹر منترالیہ میں ایک میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری شریکر پردیشی نے کی۔ اس میں اصغرعلی وورا، نریندر مہتا، میرا-بھایندر میونسپل کمشنر رادھا بنود شرما اور ٹاؤن پلانر پرشوتم شندے بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران نریندر مہتا نے ٹاؤن پلاننگ محکمہ کو ایک خط سونپا، جس میں انہوں نے متنازع زمین کا قبضہ چھوڑنے اور پلاٹ کے لیے حاصل تعمیراتی اجازت واپس کرنے کی بات کہی۔ ایک الگ خط کے ذریعے انہوں نے پولیس کمشنر کو وورا کے خلاف اپنی سابقہ شکایت واپس لینے کی اطلاع بھی دی۔ مہتا کے مطابق، دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے۔مہتا نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ زمین 2019 میں مروین فرنانڈس سے خریدی تھی۔ یوں برسوں سے جاری زمین کے اس تنازع میں اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔