Bharat Express DD Free Dish

Dharmendra Pradhan Resignation: دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کے بعد جنتر منتر کا بدل گیا ماحول، دیکھیں ویڈیو

جنترمنترپرطلبا اورنوجوانوں کے ملک گیراحتجاج کے درمیان آج  مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی، اپوزیشن، مختلف آرگنائزیشن کے ملک گیراحتجاج کے بعد یہ استعفیٰ دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو اپنا استعفیٰ بھیجا، جس کے بعد احتجاج کررہے طلبا خوشی سے جھوم اٹھے۔ دھرمیندرپردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا: ’’میرے نوجوان دوست، چاردہائیوں سے زیادہ عرصے سے، میں نے اپنے آپ کوطلبا، اساتذہ اورتعلیمی اصلاحات کے لیے وقف کررکھا ہے۔ میں نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ ایک مضبوط، جامع اوربصیرت والا نظام تعلیم ایک مضبوط قوم کی بنیاد بناتا ہے۔ میں ملک کے نوجوانوں کی امنگوں، جذبات اورجائزتوقعات کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں۔ ہندوستان کی نوجوان نسل کے خوابوں کی تعبیرہماری سیاسی اورسماجی زندگیوں میں ایک اخلاقی وابستگی رہی ہے۔ میں وزیراعظم مودی سے ان کی دوراندیش قیادت میں قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

 

دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کی خبرسننے کے بعد جنترمنترپرخوب جم کرنعرے بازی کی گئی اورخوشی منائی گئی۔ یہاں پرلوگوں نے ایک دوسرے کومٹھائیاں کھلا کرجشن منایا۔ اس کے بعد آج یہ احتجاج ختم بھی ہوگیا۔ حکومت کے ساتھ آج تیسرے دور کی بات چیت کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے لیڈران کی مرکزی وزیر جے پی نڈا اورڈاکٹرجتیندرسنگھ کے ساتھ بات چیت ہوئی اورپریس کانفرنس میں تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس طرح سے طلبا نے جنترمنترخالی کردیا اوراپنے گھروں کولوٹ گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read