مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے وائس چانسلرپروفیسرسید عین الحسن کی مدت کارمیں باضابطہ طورپرتوسیع کردی گئی ہے۔ پروفیسراشتیاق احمد، رجسٹرارنے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ تعلیم، حکومت ہند کی جانب سے موصول ہوئے مکتوب 22 جولائی 2026 کے بموجب صدرجمہوریۂ ہند نے بحیثیت وزیٹریونیورسٹی یہ توسیع کی ہے۔ ممتازفارسی اسکالرپروفیسرسید عین الحسن کوان کی تعلیمی خدمات اوریونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کے تسلسل کوبرقراررکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروفیسرسید عین الحسن نے جولائی 2021 سنبھالا تھا عہدہ
واضح رہے کہ پروفیسرسید عین الحسن کو23 جولائی 2021 کواردویونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلرمقررکیا گیا تھا اورانہوں نے 28 جولائی 2021 کواپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا تھا۔ پروفیسرسید عین الحسن نے اپنی مدت کارمیں یونیورسٹی کوترقی دینے کے لیے مسلسل کوشاں رہے۔ انہیں کے دورمیں یونیورسٹی کونَیک کی جانب سے “اے+” گریڈ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ کیوایس عالمی رینکنگ اوراین آئی آرایف کی قومی رینکنگ میں مانوکوبہتر مقام ملا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت لاءاسکول کا قیام عمل میں آیا، جہاں ایل ایل بی اوردیگرکورسزچلائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اختراعی کورسزکا بھی آغازکیا گیا۔
وارانسی کیمپس پروفیسرسید عین الحسن کی کوششوں کا نتیجہ
ان کی خاص دلچسپی سے وارانسی کیمپس کا قیام عمل میں آیا، جہاں بی ایڈ کالج کے علاوہ فاصلاتی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے ریجنل سنٹر بھی قائم کیا گیا۔ انہیں جنوری 2025 میں حکومت کی جانب سے پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ ان کی میعاد میں توسیع پریونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسراشتیاق احمد، اساتذہ، غیرتدریسی عملہ اورطلبا نے انہیں مبارکباد دی۔ اس توسیع پرپروفیسرسید عین الحسن نے اللہ تبارک و تعالیٰ کا اوراربابِ مجاز کا شکرادا کیا۔ انہوں نے اپنی اگلی میعاد میں بھی یونیورسٹی کو مزید ترقی دینے کے اپنے عزم کا اظہارکیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
