Bharat Express DD Free Dish

Prof. Syed Ainul Hasan

پروفیسرسید عین الحسن کو 23 جولائی 2021 کواردویونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلرمقررکیا گیا تھا اورانہوں نے 28 جولائی 2021 کواپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا تھا۔ پروفیسرسید عین الحسن نے اپنی مدت کارمیں یونیورسٹی کوترقی دینے کے لیے مسلسل کوشاں رہے۔ انہیں کے دورمیں یونیورسٹی کونَیک کی جانب سے "اے+" گریڈ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ کیوایس عالمی رینکنگ اوراین آئی آرایف کی قومی رینکنگ میں مانو کو بہتر مقام ملا۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی  نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔