نئی دہلی : مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل)اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ‘چلو پارلیمنٹ’ مارچ کے دوران زخمی ہونے والے سی جے پی کے کارکنوں اور طلبہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے زخمیوں کی صحت اور انہیں فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے وزیر صحت کو بتایا کہ تمام زخمی طلبہ ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہیں اور انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے
پیر کے روز مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سی جے پی کی جانب سے نکالے گئے ‘چلو پارلیمنٹ’ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔دہلی پولیس کے مطابق اس احتجاج کے دوران تقریباً 60 مظاہرین زخمی ہوئے، جب کہ متعدد سینئر افسران سمیت 118 سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
جے پی نڈا نے پیر کے روز سی جے پی کے دو رکنی وفد سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت ان کے مطالبات پر داخلی سطح پر غور کرے گی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب 20 جولائی کو بڑی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی۔سی جے پی کے ترجمان آشوتوش رانکا اور سوربھ داس نے جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر دو گھنٹوں کے اندر دو مرتبہ ملاقات کی۔ وفد نے وزیر صحت کو ایک یادداشت بھی پیش کی، جس میں مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کے پیش نظر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے۔ حکومت کی جانب سے ان مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
संसद मार्च में मोदी सरकार की बर्बरता से घायल हुए देश के बच्चों का हाल जानने राम मनोहर लोहिया अस्पताल पहुंचा, उनसे मिलकर उन्हें सांत्वना दी कि उनकी हर तरह की मदद के लिए हमारी पूरी टीम लगी है। pic.twitter.com/NrQ82UAVOa
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 21, 2026
کیجریوال نے زخمی طلبہ کی عیادت کی اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب سے بڑے ملک دشمن ہیں۔ انھوں نے بچوں کا درد بیان کرتے ہوئے پی ایم مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، “یہ بچے آپ سے پیپر لیک کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں- کیا آپ ایک پیپر لیک کو بھی نہیں روک سکتے؟ یا تو آپ بے بس ہیں، یا پیپر لیک کے پیسے آپ تک پہنچ رہے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
