Urdu Conclave 2026

Toronto Shooting: کینیڈا کے فیسٹیول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی، جشن ماتم میں بدلا

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی لگنے والے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ حکام نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا حملے کے محرکات سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

نئی دہلی :کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے “سالسا آن سینٹ کلیئر” فیسٹیول  کے دوران ہفتہ کی شام اچانک فائرنگ کے واقعے نے جشن کا ماحول خوف و ہراس میں بدل دیا۔ لاطینی موسیقی پر رقص اور خوشیوں کے درمیان اچانک گولیوں کی آوازیں گونج اٹھیں، جس کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگنے لگے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد ہلاک جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود حملہ آور پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 8 بج کر 12 منٹ پر سینٹ کلیئر ایونیو ویسٹ اور آرلنگٹن ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں ہر سال منعقد ہونے والے “سالسا آن سینٹ کلیئر” فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں “ایکٹو شوٹر الرٹ” جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا، تاہم مشتبہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بند ہوتے ہی امریکہ کا سخت ردعمل، ایران پر میزائل حملے، عالمی تیل سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی لگنے والے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ حکام نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا حملے کے محرکات سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ فرانزک ماہرین شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے حملہ آور یا حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات یا ویڈیو موجود ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read