Bharat Express DD Free Dish

India Squad For ZIM T20I Series: زمبابوے ٹی-20 سیریزکے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، سنجوسیمسن باہر، مینک یادوکی واپسی، ان کیپڈ کھلاڑیوں کو بھی موقع

 زمبابوے ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا۔ اسکواڈ سے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کا نام غائب رہا۔ ٹیم انڈیا میں 15 سال کے ویبھو سوریہ ونشی کواس سیریزمیں بھی جگہ دی گئی ہے۔ جیسے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون سے سنجوسیمسن کی جگہ ویبھوکوجگہ دی گئی تھی۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر (06 جولائی) کو زمبابوے کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ سے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کا نام غائب رہا۔ وہیں، تیز گیند باز مینک یادو کی واپسی ہوئی۔ اس کے علاوہ کچھ اَن کیپڈ کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیریز 23 جولائی سے شروع ہوگی، جس کے لئے ٹیم انڈیا زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ سبھی میچ ہرارے میں ہوں گے۔

ہندوستان بنام زمبابوے ٹی-20 سیریز کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔ پہلا میچ 3 جولائی (جمعرات) سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 25 جولائی (ہفتہ) کے روزبھی ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ہرارے کے میدان پر ہی تیسرا میچ 26 جولائی (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ وہیں ٹیم انڈیا میں 15 سال کے ویبھو سوریہ ونشی کواس سیریزمیں بھی جگہ دی گئی ہے۔ جیسے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون سے سنجوسیمسن کی جگہ ویبھوکوجگہ دی گئی تھی۔ ویسے ہی اسکواڈ میں بھی سنجوکی جگہ ویبھوکوموقع دیا ہے۔ حالانکہ بورڈ نے سنجوسیمسن کے باہرہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

مینک یادو اوررنکو سنگھ کی واپسی

گزشتہ 2 سال سے چوٹ کی وجہ سے باہرچل رہے تیزگیند بازمینک یادوکوبھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے گزشتہ میچ اکتوبر 2024 میں کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسٹاربلے باز رنکو سنگھ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ رنکوسنگھ نے مین ان بلوکے لئے گزشتہ میچ اس سال فروری میں کھیلا تھا۔ آئرلینڈ اورانگلینڈ ٹی-20 سیریزمیں انہیں جگہ نہیں ملی تھی۔ وہیں ٹیم میں اَن کیپڈ تیزگیند بازیش ٹھاکر، اشوک شرما اوروکٹ کیپر بلے بازپربھ سمرن سنگھ کوشامل کیا گیا۔ یش اورپربھ سمرن پنجاب کنگس کے لئے کھیلتے ہیں۔ اشوک شرما گجرات ٹائٹنس کا حصہ ہیں۔

زمبابوے ٹی-20 سیریزکے لئے ہندوستانی اسکواڈ

شرے یس ایئر(کپتان)، ویبھو سوریہ ونشی، ابھیشیک شرما، تلک ورما (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، سوریانش شیڈگے، رنکو سنگھ، ہرش دوبے، ورون چکرورتی، پرنس یادو، یش ٹھاکر، اشوک شرما، مینک یادو، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read