Urdu Conclave 2026

Ram Mandir Trust Meeting: چمپت رائے اورانل مشرا کا استعفیٰ منظور، رام مندرٹرسٹ میں تبدیلی ہونا یقینی، چڑھاوا چوری معاملے پر لیا گیا اہم فیصلہ

رام مندر ٹرسٹ کی یہ اہم میٹنگ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

چمپت رائے اور انل رائے کا استعفیٰ منظور کئے جانے کی خبر ہے۔

ایودھیا رام مندرٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے استعفیٰ سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رام مندرٹرسٹ کی میٹنگ میں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری (مہا منتری) چمپت رائے کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ چمپت رائے کے ساتھ انل مشرا کا بھی استعفیٰ منظورہوگیا ہے۔ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ٹرسٹ میں تبدیلی لازمی ہے۔ چمپت رائے اورانل مشرا نے زبردست دباو کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حالانکہ ابھی تک ان کا استعفیٰ منظورنہیں ہوا تھا، لیکن آج میٹنگ میں استعفیٰ منظورکئے جانے کی خبر آئی ہے۔ حالانکہ اس کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ٹرسٹ کی جانب سے آج ہی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

آپ کوبتا دیں کہ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں یہ میٹنگ ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے اوران کا استعفیٰ  منظورکرلیا گیا۔ شام 5:30 بجے گووند دیو گری اس سے متعلق جانکاری دے سکتے ہیں۔

ایس آئی ٹی جانچ پرمکمل بھروسہ

گووند دیوگری کے ذریعہ پیش کی گئی تجویزکے بعد رام مندرٹرسٹ کے چیئرمین مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا، “اس پورے حادثہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ ہندووں کی آستھا (عقیدت) سے جڑا یہ معاملہ ہے۔ قصورواروں پرسخت کارروائی ہونی چاہئے۔” ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ الگ الگ ٹرسٹ کے اراکین جنہیں ووٹ دینے کا حق ہے، انہوں نے بھی میٹنگ میں اپنی بات رکھی۔ سبھی اراکین نے چڑھاوا چوری معاملے پرافسوس کا اظہارکیا۔ سبھی اراکین کے تبادلہ خیال کے بعد چمپت رائے اورانل مشرا کا استعفیٰ منظورکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران اراکین نے ایس آئی ٹی جانچ پرمکمل بھروسہ ظاہرکیا۔ میٹنگ میں اراکین نے کہا کہ ملک میں غلط پیغام جا رہا ہے۔ بڑی غلطی ہوئی ہے۔ حادثہ سے سبھی مایوس ہیں۔ اراکین نے کہا کہ ملک کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سسٹم میں خامیاں تھیں۔ غلطیوں پردھیان نہیں دیا گیا۔ اراکین نے چڑھاوا چوری سے نقصان پر تشویش کا اظہارکیا۔

میٹنگ پرپورے ملک کی نظر

رام مندر چڑھاوا چوری سے متعلق الزامات سامنے آنے کے بعد، رام جنم بھومی ٹرسٹ کی آج کی میٹنگ پرپورے ملک کی نظرہے۔ سیکورٹی وجوہات سے میٹنگ کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔ اب یہ رام مندراحاطے میں ہو رہی ہے۔ پہلے منی رام داس چھاونی میں یہ میٹنگ ہونی تھی۔ اس میٹنگ میں ضروری موضوعات پرووٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔ ٹرسٹ کے خازن (ٹریزرار) سوامی گووند دیو گری نے کہا کہ نقد رقم سے متعلق صرف دو معاملوں کو چھوڑ کر وہ کی اورلین دین میں شامل نہیں تھے۔ رام مندرٹرسٹ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے اتوارکے روز کئی اہم اراکین ایودھیا پہنچے۔ پریاگ راج سے سوامی واسودیوا نند سرسوتی، ہری دوار سے پرمانند گری مہاراج، پنے سے خان سوامی گووند دیو گری شامل ہیں۔ جو اراکین ذاتی طورپرمیٹنگ میں نہیں آسکے، انہیں ویڈیو لنک بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ آن لائن اپنی رائے دے سکیں۔ ٹرسٹ کے کئی اراکین ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شامل ہوئے۔

   بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read