نئی دہلی: بحرِ ہند کے خطے (Indian Ocean Region) میں بھارت کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ اور ‘گلوبل ساؤتھ’ کی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی آج 27 جون سیشلز کے تاریخی سرکاری دورے پر روانہ ۔ وہ سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی کی خصوصی دعوت پر ملک کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ دورہ عالمی سفارت کاری کے لحاظ سے انتہائی اہم مانا جارہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے بحر ہند کے لیے ہندوستان کے ‘ساگر’ (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید ہے۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi departs from Delhi for Seychelles.
At the invitation of Dr. Patrick Herminie, President of the Republic of Seychelles, PM is undertaking a State Visit to Seychelles from 27-29 June 2026 to participate in the Golden Jubilee celebrations of… pic.twitter.com/haD16MiCIk
— ANI (@ANI) June 27, 2026
دفاع، سلامتی اور اقتصادی تعاون کا جامع جائزہ
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر پیٹرک ہرمینی دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، معیشت اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم سیشلز کی قومی اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے اور وہاں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔بحرِ ہند میں واقع ایک اہم جزیرہ نما ملک ہونے کے باعث سیشلز، بھارت کی سلامتی اور ترقیاتی حکمتِ عملی میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور یو پی آئی پر پیش رفت
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سیشلز کے صدر نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران دونوں ممالک نے سیشلز میں بھارت کے طرز پر ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی)اور یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس(یو پی آئی) جیسے جدید ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔اسی طرح بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ماریشس میں سیشلز کے وزیر خارجہ بیری فاور سے ملاقات کے دوران سیشلز کی اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی جانب سے خصوصی اقتصادی پیکیج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی کے اس دورے کے بعد ان منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔
اے آئی، سائبر سکیورٹی اور بلیو اکانومی پر بھی توجہ
سیشلز میں بھارت کے ہائی کمشنر روہت راتھیش کے مطابق، دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت اپنی بہترین اور انتہائی متحرک سطح پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دفاعی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔بھارت روایتی دفاعی تعاون کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، سائبر سکیورٹی، سمندری سائنس، ماحولیاتی تحفظ اور بلیو اکانومی جیسے جدید شعبوں میں بھی سیشلز کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے بحرِ ہند کے خطے میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کو نئی مضبوطی ملنے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


