نئی دہلی: مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آسام کے جورہاٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اے این-32 طیارے کے حادثے میں پانچ فضائی اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جورہاٹ، آسام میں اے این-32 حادثے میں پانچ فضائی جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈرن لیڈر پرشانت سنگھ، فلائٹ لیفٹیننٹ شبھم کمار، سارجنٹ جتیندر شرما، اگنی ویر وایو کھیمارام کماوت اور اگنی ویر وایو دانش عالم نے وطن کی خدمت کے دوران عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری، فرض شناسی اور قومی خدمات کو ہمیشہ فخر اور شکرگزاری کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر دفاع نے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
Deeply anguished by the loss of five Air Warriors in the An-32 accident at Jorhat, Assam.
Sqn Ldr Prashant Singh, Flt Lt Shubham Kumar, Sgt Jitendra Sharma, Agniveervayu Khemaram Kumawat and Agniveervayu Danish Alam made the supreme sacrifice in the line of duty. Their courage… https://t.co/eChXozjT85
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 13, 2026
جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حادثہ
اس سے قبل ہفتہ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کا اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ فضائیہ کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب طیارہ جورہاٹ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ حادثے میں طیارے میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے حادثے میں جان گنوانے والے اہلکاروں کی شناخت درج ذیل کے طور پر کی ہے:
پرشانت سنگھ (اسکواڈرن لیڈر)
شبھم کمار (فلائٹ لیفٹینننٹ)
جتیندر شرما (سارجنٹ)
کھیم رام کماوت (اگنی ویر وایو)
دانش عالم (اگنی ویر وایو)
فضائیہ کا حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ فضائیہ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہے۔
اے این-32 طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم؟
اے این-32 ایک دو انجنوں والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے، جسے ہندوستانی فضائیہ طویل عرصے سے لاجسٹک سپورٹ، سامان کی نقل و حمل اور مختلف آپریشنل مشنز کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ یہ طیارہ دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقوں سمیت دور دراز خطوں میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ہندوستانی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کے قیام کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے اے این-32 اور آئی ایل-76 طیاروں کی جگہ نئے میڈیم ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پروگرام پر بھی غور کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



