Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ رام پور شیام چند گاؤں کے قریب پیش آئے اس دردناک حادثے میں 13 افراد کی موت ہو گئی، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Condolences from Ameer Jamaat-e-Islami Hind: مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کے انتقال پر جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی کا تعزیتی پیغام
معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
Syed Salman Hasni Nadvi: انڈین مسلمس فار سول رائٹس کا سید سلمان حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
محمد ادیب نے کہا کہ مولانا سید سلمان حسنی ندوی نے نہ صرف دینی علوم کی تدریس اور اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ ملت اسلامیہ کو درپیش عصری، سماجی اور فکری چیلنجز پر ہمیشہ واضح، جرات مندانہ اور مدلل موقف اختیار کیا۔ وہ امت کے اتحاد، باہمی اخوت، بین الاقوامی اسلامی تعاون اور نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے زبردست داعی تھے۔
Jorhat’s AN-32 Plane Crash: آسام میں اے این-32 طیارہ حادثے میں پانچ فضائی جوان شہید، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا اظہار تعزیت
حادثے کے فوراً بعد ہندوستانی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کے قیام کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے اے این-32 اور آئی ایل-76 طیاروں کی جگہ نئے میڈیم ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پروگرام پر بھی غور کر رہی ہے۔
Shanxi Mining Accident: ’’شانشی کان حادثے پر ہندوستان کی ہمدردی قابل قدر‘‘ چین کے سفیر نے وزیراعظم مودی کے تعزیتی پیغام پر کیا شکریے کا اظہار
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو شانشی صوبے کے چینیوان کاؤنٹی میں واقع لیوشینیو کول مائن میں گیس دھماکے کے سبب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں اب تک 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اسے گزشتہ ایک دہائی میں چین کا بدترین کان حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔
Demise of Vindhyavasani Kumar: راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے بی جے پی لیڈر وندھیاواسنی کمار کے انتقال پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار
سابق نائب وزیراعلیٰ اتر پردیش نے آخری ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سینئر بی جے پی رہنما کو تنظیم کے لیے وقف شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے اس سانحے کو اپنی ذاتی اور تنظیمی زندگی کا بڑا نقصان قرار دیا۔
Amit Shah pays tribute to Ajit Pawar: ’’اجیت پوار کا اچانک انتقال مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑا خلا چھوڑ گیا‘‘ امت شاہ بارامتی میں پوار کی آخری رسومات میں ہوئے شریک
آج بارامتی کے ودیا پرتشٹھان گراؤنڈ میں اجیت پوار کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے بارامتی میں آخری رسومات میں شرکت کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ فضائی حادثے کی باضابطہ جانچ شروع کردی گئی ہے۔
Ajit Dada has made a huge contribution: ’’اجیت دادا نے مہاراشٹر اور ملک کی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا اجیت پوار کو خراج عقیدت
این سی سی۔پی ایم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے طیارہ حادثے میں اجیت پوار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اجیت پوار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس حادثے میں جان گنوانے والے دیگر افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Dr. Muhammad Manzoor Alam’s demise: ڈاکٹر محمد منظور عالم کی رحلت قوم و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان: محمد ادیب
ڈاکٹر منظور عالم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (OIS) جیسے اہم تحقیقاتی و تصنیفی ریسرچ سینٹر کو قائم کیا بلکہ اس پلیٹ فارم سے بڑے پیمانے پر معیاری تحقیقی کام کو فروغ دیا، تحقیقی افراد بھی تیار کیے اور اسلامک آبجیکٹیو اسٹڈیز کے تحت بے شمار ریسرچ پیپرس، تحقیقی کتابیں اور فکری منصوبے شروع کیے۔
PM Modi pays tribute: وزیراعظم نریندر مودی کا سوامی سندر سوری شورجی مہاراج کو خراج عقیدت
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’پریم نو وشوا، وشوا نو پریم‘ صرف ایک کتاب نہیں بلکہ ایک ایسا منتر ہے جو محبت کی طاقت سے آگاہ کرتا ہے اور دنیا کو امن و ہم آہنگی کا راستہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا تقسیم اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہے، تو یہ کتاب محبت کی قوت کو سمجھنے اور عالمی امن کی راہ دکھانے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔





