نئی دہلی/بارامتی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ناگہانی موت نے مہاراشٹر کی سیاست میں ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جسے طویل عرصے تک پُر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’میں نے اجیت پوار جی کا آخری دیدار کیا اور دلی خراج عقیدت پیش کی۔ سماج اور عوام کے لیے وقف رہنے والے اجیت پوار جی کا اچانک انتقال مہاراشٹر کی سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ یہ خلا طویل مدت تک پُر نہیں ہو سکے گا۔‘‘
अजीत पवार जी के अंतिम दर्शन कर उन्हें भावपूर्ण श्रद्धांजलि अर्पित की।
समाज और जनता के लिए समर्पित अजीत पवार जी के असामयिक निधन से महाराष्ट्र की राजनीति में एक ऐसी शून्यता उत्पन्न हुई है, जिसकी भरपाई लंबे समय तक संभव नहीं होगी। pic.twitter.com/GiJyTVfmfJ
— Amit Shah (@AmitShah) January 29, 2026
فضائی حادثہ: کیسے پیش آیا واقعہ
66 سالہ اجیت پوار بدھ کی صبح اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ممبئی سے بارامتی جاتے ہوئے ان کا چارٹرڈ طیارہ پونے ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 8:48 بجے پیش آیا، جس میں طیارے میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں اجیت پوار کے ذاتی سکیورٹی افسر، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور دو پائلٹس شامل تھے۔ اجیت پوار ضلع پنچایت انتخابات کی انتخابی مہم کے لیے بارامتی جا رہے تھے۔
سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات
جمعرات کو بارامتی کے ودیا پرتشٹھان گراؤنڈ میں اجیت پوار کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ان کے بیٹوں پارتھ پوار اور جے پوار نے آخری رسومات انجام دیں، جبکہ اہلیہ اور راجیہ سبھا رکن سنیترہ پوار نے بھی آخری دیدار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر نتن گڈکری، این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور فلم اداکار رتیش دیشمکھ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔
حادثے کی تحقیقات شروع
دریں اثنا مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو اطلاع دی کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) نے حادثے کی باضابطہ جانچ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کا بلیک باکس اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل شفافیت اور وقت کی پابندی کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔ اجیت پوار کے انتقال پر مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں سوگ کی فضا ہے اور عوامی سطح پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



