Bharat Express DD Free Dish

نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدہ چھوڑنے کے بعد بلائی بڑی میٹنگ، 21 جون کو ہونے والا ہے یہ بڑا فیصلہ، یہاں جانئے پوری تفصیل

نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جے ڈی یو کی نیشنل کونسل نتیش کمار کے جے ڈی یو کے قومی صدر کے انتخاب کو باضابطہ طور پر منظوری دے گی۔ اجلاس میں تنظیم سازی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

نتیش کمارنے اسی سال یعنی 2026 کے مہینے میں وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑدیا تھا۔ اب کرسی چھوڑنے کے بعد 21 جون کوپارٹی کی بڑی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ پٹنہ میں جے ڈی یوکی نیشنل ایگزیکیٹیوکا اجلاس ہوگا۔ یہ ایک کھلا اجلاس ہوگا۔ پٹنہ واقع ریاستی دفترکے کرپوری آڈیٹوریم میں یہ میٹنگ ہونی ہے۔ جانکاری کے مطابق، 21 جون کو جے ڈی یو کی الگ الگ تنظیمی سطح کی میٹنگیں ہوں گی۔

بتایا جاتا ہے کہ جے ڈی یوکی نیشنل کونسل نتیش کمارکے جے ڈی یوکے قومی صدرکے انتخاب کوباضابطہ طورپرمنظوری دے گی۔ اجلاس میں تنظیم سازی اورآئندہ کی حکمت عملی پربھی غورکیا جائے گا۔

کب سے کب تک ہوگی میٹنگ؟

21 جون کوسبکدوش ہونے والے قومی عہدیداران صبح 10:00 بجے سے 10:30 بجے تک ملاقات کریں گے۔ سبکدوش ہونے والی نیشنل ایگزیکٹیوکا اجلاس صبح 10:30 سے ​​11:30 بجے تک ہوگا۔ نومنتخب بہاراسٹیٹ کونسل کی میٹنگ صبح 11:45 بجے سے ہوگی۔ نومنتخب نیشنل کونسل کا اجلاس سہ پہر3:00 بجے سے 4:00 بجے تک ہوگا اورکھلا اجلاس شام 4:00 بجے سے 5:00 بجے تک ہوگا۔ جے ڈی یوکے قومی، ریاستی اورضلعی سطح کے اہم عہدیداران، نیشنل کونسل اورریاستی کونسل کے رکن شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں تنظیم کی آئندہ کی حکمت عملی، سات نشائے 3 کی قراردادوں کوعوام تک پہنچانے، ترقی یافتہ بہارکی تعمیراورآئندہ سیاسی اورتنظیمی پروگراموں پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read