Bharat Express DD Free Dish

Salman Khan with Nayanthara: عید پر ریلیز ہوگی سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم، دبنگ خان نے ویڈیو شیئر کر مداحوں کو کیا سرپرائز

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ماتر بھومی کی ریلیز کو لے کر خبروں میں ہیں، جس کی نمائش فی الحال سینسر کی منظوری کے باعث مؤخر ہو چکی ہے۔ یہ فلم پہلے 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہونی تھی،

نئی دہلی : بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو عید 2027 کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز دیا اور ساتھ ہی اپنی مخصوص انداز میں پیغام بھی دیا کہ “جو آپ کا حال ہے، وہی میرا بھی حال ہے۔”

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ماتر بھومی کی ریلیز کو لے کر خبروں میں ہیں، جس کی نمائش فی الحال سینسر کی منظوری کے باعث مؤخر ہو چکی ہے۔ یہ فلم پہلے 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہونی تھی، مگر کچھ تبدیلیوں کے باعث اس کی نئی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بن سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ادھر نئی فلم، جس کا عارضی نام SVC 63 بتایا جا رہا ہے، میں سلمان خان کے ساتھ جنوبی ہند کی معروف اداکارہ نینتھارامرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری Vamshi Paidipally کر رہے ہیں جب کہ پروڈیوسر دل راجوہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سلمان اور نینتھارا بطور مرکزی جوڑی اسکرین شیئر کریں گے۔ اس سے قبل دونوں کو فلم گاڈفادر میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، تاہم اس میں نینتھارا مرکزی ہیرو چرنجیوری کے مقابل تھیں۔سلمان خان نے جو ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں فلم کے سیٹ کی تیاری، اداکاروں کی آمد اور شوٹنگ کے ابتدائی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس سے قبل معروف ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش بھی اسی ویڈیو کو شیئر کر چکے تھے، جس کے بعد مداحوں میں فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

اگر سلمان خان کے حالیہ پروجیکٹس کی بات کی جائے تو وہ آخری بار سکندرمیں رشمیکا مندنا کے ساتھ نظر آئے تھے، تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ اب مداحوں کو ان کی آنے والی فلموں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، خاص طور پر ‘ماتر بھومی’ اور نئی ایکشن تھرلر سے۔فلمی ماہرین کے مطابق سلمان خان کا عید کے موقع پر فلم ریلیز کرنا ہمیشہ کامیاب حکمت عملی رہی ہے، اور اس بار بھی وہ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شائقین کے لیے ایک بڑی تفریحی پیشکش تیار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read