Bharat Express DD Free Dish

BJP Sankalp Patra Assam Assembly Poll 2026: بی جے پی نے آسام میں ’سنکلپ پتر‘ میں بنگلہ دیشی میاؤں اوریوسی سی پرکیوں مرکوزکی توجہ؟

بی جے پی کے ‘سنکلپ پتر’ کو جاری کرتے ہوئے، مرکزی وزیرنرملا سیتا رمن نے کہا، “یہ منشور ایک دہائی کی کامیابیوں پرمبنی ہے۔ میں ایک ایسی ریاست کو دیکھ رہا ہوں، جو اس طرح سے تبدیل ہوئی ہے، جو کانگریس کے 6 دہائیوں کے دور حکومت میں کبھی ممکن نہیں ہوپاتا۔”

بنگلہ دیشی میاوں سے قبضہ کی گئی زمین واپس لینے اور ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے سمیت 31 وعدوں کے ساتھ بی جے پی نے آسام الیکشن کے لئے اپنا ’سنکلپ پتر‘ جاری کردیا ہے۔ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں آج منگل کو بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا، جس میں مقامی لوگوں کی زمین، وراثت اوروقارکے تحفظ اور5 لاکھ کروڑکی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

 

آسام میں برسراقتداربی جے پی نے آج منگل کو اسمبلی الیکشن 2026 کے لئے اپنا ’سنکلپ پتر‘ جاری کردی ہے۔ ’سنکلپ پتر‘ جاری کرنے کے بعد وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آسام میں امن بحالی اورترقی تبھی ممکن ہے، جب یہاں پراستحکام ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ انتخابی منشورآسام میں ایک دہائی کی تبدیلی پرمبنی ہے، جوکانگریس 60 سالوں میں بھی نہیں کرپائی۔ ’سنکلپ پتر‘ جاری کرنے کے دوران نرملا سیتا رمن کے ساتھ مرکزی وزیرسربانند سونے والا، وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، پارٹی کے ریاستی صدردلیپ سیکیا اوردیگرلوگ بھی موجود تھے۔

لوگ اپنی ریاست میں لوٹنے لگے: سیتا رمن

مرکزی وزیرنرملا سیتا رمن نے کہا، ”کانگریس پارٹی نے شمال مشرقی علاقے کی طویل مدتی ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی۔ آسام میں امن اورترقی کی بحالی تبھی ممکن ہوگی جب استحکام حاصل ہوگا۔ بی جے پی کے دورمیں، ریاست میں مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اوراس کے نتیجے میں، آسام کے نوجوان اب ریاست میں واپس آرہے ہیں۔‘‘ کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”کانگریس کی حکمت عملی  کی وجہ سے آسام کو 32 سالوں تک افسپا کے سائے میں رہنا پڑا، لیکن بی جے پی حکومت نے یہ یقینی بنایا کہ اس قانون کو زیادہ ترریاستوں سے ہٹا دیا جائے۔“

’سنکلپ پتر‘ کے لئے بی جے پی نے اپنایا یہ طریقہ

’سنکلپ پتر‘ سے متعلق مرکزی وزیرسونے وال نے کہا، ’سنکلپ پتر‘ تیارکرنے کے پیچھے کا پس منظرہے کہ ہم آسام سے جڑے سبھی حصوں میں لوگوں کے پاس گئے۔ ہم گھرگھرگئے اور آئندہ مدت کارمیں کیا کرنا ہے، اس بارے میں لوگوں کے مشورے طلب کئے اوراسے جمع کئے۔ اس دستاویز کی بنیاد پریعنی آسام کے لوگوں کے مشوروں کی بنیاد پرہم تیسری مدت کارمیں کام کریں گے۔“ انہوں نے بتایا کہ تقریباً تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنے مشورے دیئے ہیں۔ آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کوہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read