Assam Exit Poll 2026: آسام ایگزٹ پول 2026: بی جے پی کی دوبارہ واپسی کے آثار، 88 سے زائد نشستوں کا امکان
سروے کے مطابق 126 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 88 سے زائد نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو اسے باآسانی اکثریت کی حد سے آگے لے جاتا ہے۔ دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کو تقریباً 31 نشستیں ملنے کی امید ہے، جبکہ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو 4 نشستیں مل سکتی ہیں۔ دیگر امیدواروں کے حصے میں 3 نشستیں جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
Exit Polls Vs Actual Results: بنگال سے آسام تک پانچ ریاستوں میں کتنے درست رہے اندازے، کہاں ہوئی بڑی چوک؟ جانیے یہاں
مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز اور اصل نتائج کا ریکارڈ مختلف رہا ہے۔ جانیے کن ریاستوں میں اندازے درست ثابت ہوئے اور کہاں یہ مکمل طور پر ناکام رہے؟
Pawan Khera gets relief from Telangana High Court: کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ایک ہفتے کے لئے ملی عبوری ضمانت
آسام کے ایڈوکیٹ جنرل سیکیا نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا، "اس معاملے میں، آسام میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ وہ (پون کھیڑا) دہلی کے مستقل رہائشی ہیں۔ فی الحال، وہ حیدرآباد میں ہیں اورتلنگانہ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟"
Assam Assembly Election 2026: آسام میں 126 سیٹوں کے لئے ریکارڈ ووٹنگ، ریاست میں 85.10 فیصد ووٹنگ سے ہوگا حکومت کا فیصلہ، بی جے پی اورکانگریس میں زبردست مقابلہ کا امکان
آسام کے انتخابی میدان میں اس باراہم مقابلہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اور کانگریس کی قیادت والے اتحاد کے درمیان ہے۔ بی جے پی اپنی اتحادی پارٹیوں (اے جی پی اور یوپی پی ایل) کے ساتھ مل کرسبھی سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے۔ وہیں کانگریس کے علاوہ بھی آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) اورمقامی پارٹیوں نے بھی چیلنج پیش کیا ہے۔ آزاد امیدواروں اورنئی علاقائی پارٹیوں نے کئی سیٹوں پرمقابلے کوسہ رخی بنا دیا ہے۔ حالانکہ اب تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی ہے۔
Assam Assembly Election 2026: آسام میں 126 سیٹوں کے لئے ہوگی ووٹنگ، ہیمنت بسوا سرما کی قیادت میں بی جے پی لگا پائے گی جیت کی ہیٹ ٹرک؟ گوروگوگوئی کا وقار بھی داو پر
آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں پرآج ووٹنگ ہوگی۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دوران ووٹنگ کرائے جانے کی تیاریاں مکمل ہے۔ بی جے پی جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے فراق میں ہے تو وہیں کانگریس واپسی کی راہ دیکھ رہی ہے۔
PM Modi May Attend Seven Election Events: وزیر اعظم مودی 9 سے 12 اپریل تک سات انتخابی پروگراموں میں کر سکتے ہیں شرکت
نریندر مودی مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان اس ہفتے 9 اپریل سے شروع ہونے والے سات انتخابی پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
دہلی میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے گھرپہنچی آسام پولیس، وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی بیوی پرلگائے تھے الزام
آسام اسمبلی انتخابات 2026 کی مہم کے آخری دن شدید سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ ایک دن پہلے، کانگریس پارٹی نے وزیراعلی ہیمنتا بسوا سرما اوران کی اہلیہ کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔ اگلے ہی دن منگل کوآسام پولیس اوردہلی پولیس کانگریس لیڈرپون کھیڑا کے دہلی واقع رہائش گاہ پرپہنچی۔ پون کھیڑا نے ہیمنتا بسوا شرما کی بیوی پرتین پاسپورٹ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
Assam Assembly Elections 2026: آسام اسمبلی انتخابات: منوج تیواری کا دعویٰ، بی جے پی دوبارہ بھاری اکثریت سے بنائے گی حکومت
انتخابی جلسوں میں بی جے پی کے اسٹار کیمپینر منوج تیواری کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف جلسوں میں 20 سے 30 ہزار افراد نے شرکت کی، جس سے بی جے پی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ عوام نے جلسوں کے دوران پارٹی کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی۔
PM Modi Assam Gamosa: کیا ہے آسام کا ’گموسا‘؟ وزیر اعظم مودی کے انداز کے بعد مانگ میں اضافہ، مقامی دستکاری کو ملی نئی پہچان
آسام کی مقامی زبان میں اس روایتی کپڑے کو گموسا کہا جاتا ہے، جو آسامیا ثقافت میں احترام، محبت اور استقبال کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ کپڑا ریاست کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے اور مقامی بُنکر اسے روایتی ہتھ کرگھوں پر تیار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی جانب سے اس کے استعمال کے بعد اس دستکاری کو نئی پہچان ملی ہے اور بُنکروں کو بھی فائدہ پہنچنے کی امید بڑھ گئی ہے۔
ADR Report: آسام اسمبلی انتخابات 2026: 722 میں سے 102 امیدواروں پر فوجداری مقدمات، اے آئی یو ڈی ایف اور کانگریس سرفہرست
رپورٹ کے مطابق 2021 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں اس بار فوجداری مقدمات رکھنے والے امیدواروں کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ 2021 میں 941 امیدواروں میں سے 138 امیدواروں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات ظاہر کیے تھے، جو تقریباً 15 فیصد بنتے تھے۔ اس بار یہ شرح 14 فیصد تک محدود رہی ہے۔





