Shoaib Ibrahim Vlog Dipika Kakar Health: ٹی وی کی مشہوراداکارہ دیپیکا ککڑ، جنہیں ’سسرال سمرکا‘ سے بہت پیارملا۔ گزشتہ کئی ماہ سے کینسرکی لڑائی لڑرہی ہیں۔ سال 2025 میں انہیں لیورمیں اسٹیج-2 کا کینسرٹیومرپایا گیا۔ اس کی بڑی سرجری ہوئی، جو 14 گھنٹے تک چلی۔ ڈاکٹروں نے ٹیومرنکال دیا اوراس کے بعد ٹارگیٹیڈ تھیریپی بھی شروع کی۔ دیپیکا اوران کے شوہرشعیب ابراہیم نے اپنے بلاگ کے ذریعہ فینس کوپورا معاملہ دکھایا۔
نئے بلاگ میں بتائی رپورٹ
حال ہی میں دیپیکا ککڑنے ایک نیا بلاگ شیئرکیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنی تازہ بلڈ رپورٹس کے بارے میں بتایا ہے۔ رپورٹ دیکھ کردیپیکا جذباتی ہوگئیں اوررونے لگیں۔ بلڈ ٹسٹ کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اوراب آگے کا میڈیکل پروسیس بتایا ہے۔ شعیب ابراہیم نے کہا، ’’لمبی لڑائی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اب صورتحال معمول کے مطابق ہے، لیکن اب اگلے راونڈ کے لئے مضبوطی سے کھڑے رہنا ہے۔
کینسرکا علاج
دیپیکا ککڑنے بتایا کہ کینسرکے بعد دوبارہ پریشانی آنے کا خوف ہمیشہ رہتا ہے۔ حالانکہ شعیب ابراہیم نے اس پرکہا کہ لوگوں کی دعا ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے بتایا، ’’مسجد میں نمازادا کرتے وقت کچھ لوگ ملے، جنہوں نے بتایا کہ ان کی امی کوبھی یہی پریشانی تھی اورانہوں نے کچھ خاص دعائیں بتائیں۔ اس سے وہ ٹھیک ہوگئی۔ لوگ ہماری کافی مدد اورکیئرکررہے ہیں۔ لڑائی لمبی ہے۔‘‘
فینس نے مانگی دعائیں
دپیکا ککڑاپنے مداحوں سے دعائیں مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔ نیند پوری کرنا، ہلکی سی چہل قدمی کرنا اورآرام کرنا ضروری ہے۔ جسم خود کوریکور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شعیب ابراہیم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آسان نہیں ہوگا، لیکن وہ مل کرلڑیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

