فارمیٹ بدل رہے ہیں، کپتان بدل رہے ہیں، کھلاڑی بھی بدل رہے ہیں، لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالت نہیں بدلی۔ سلمان آغا کی کپتانی میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ناکام رہنے کے بعد پاکستانی ٹیم کوونڈے فارمیٹ میں کچھ کامیابی کی امید تھی۔ مگرشاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کوبنگلہ دیش دورے پرصرف 5 دنوں کے اندرونڈے سیریزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیریزکے تیسرے اورفیصلہ کن مقابلے میں بنگلہ دیشی سلامی بلے بازتنجید حسن کی سنچری سلمان آغا کی سنچری پربھاری پڑی اور11 رنوں سے جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
تنجید کی سنچری سلمان پربھاری
میرپورمیں اتوار15 مارچ کوسیریزکے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کی اور50 اوورمیں 5 وکٹ گنواکر290 رنوں کا بڑا اسکوربنایا۔ بنگلہ دیش کو یہاں تک پہنچانے میں سب سے بڑا تعاون سلامی بلے بازتنجید حسن کا رہا۔ بائیں ہاتھ کے اس طوفانی بلے بازنے اپنے انٹرنیشنل کیریئرکی پہلی سنچری لگائی اور107 رنوں کی لاجواب اننگ کھیلی۔ تنجید حسن نے پہلے ونڈے میں بھی طوفانی 67 رن بنائے تھے۔ ان کے علاوہ لٹن داس (41) اورتوحید ہردے (48) نے بھی اہم رول ادا کیا۔ پاکستان کے لئے تیزگیند بازحارث روف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے۔
سلمان آغا نے لگائی شاندار سنچری
پاکستان کے لئے گزشتہ میچ میں میچ جتانے والی طوفانی اننگ کھیلنے والے معاذ صداقت اورٹی-20 ورلڈ کپ کے اسٹاررہے صاحب زادہ فرحان کی اوپنننگ جوڑی اس بارناکام رہی اور صرف 17 رنوں تک ہی پاکستان نے تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد کچھ چھوٹی شراکت بھی ہوئیں، لیکن 82 رن تک نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ یہاں سے سلمان آغا (106) نے اننگ کوسنبھالا اورٹیم کوہدف کے قریب پہنچایا۔ سلمان آغا نے ایک بہترین سنچری لگائی، لیکن 48ویں اوورمیں وہ آوٹ ہوگئے، جب ٹیم کو 30 رن چاہئے تھے۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی گیند بازوں نے پاکستان کو 279 رنوں پرآل آوٹ کرکے جیت درج کی۔ بنگلہ دیش کے لئے تسکین احمد نے 4 اورمستفیض الرحمٰن نے 2 وکٹ حاصل کئے۔
A thrilling showdown ends with the Tigers claiming victory over Pakistan! From fiery bowling to stellar batting, every moment brought the crowd to its feet. Celebration, passion, and pride.#BCB #Cricket #Bangladesh #Pakistan #ODI pic.twitter.com/8a9pfgncBW
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 15, 2026
11 سال بعد بنگلہ دیش کی جیت
بنگلہ دیش نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو صرف 114 رن پرڈھیرکرتے ہوئے 91 گیندوں کے اندرہی ہدف حاصل کرلیا تھا۔ مگردوسرے میچ میں پاکستان نے 274 رن بناکربنگلہ دیش کو ہی 114 رنوں پرنمٹا دیا اور128 رن (ڈکورتھ لوئس) سے جیت درج کرکے سیریزمیں برابری کی تھی۔ فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے پھربازی ماری اور11 سال بعد پاکستان کے خلاف ونڈے سیریزجیتی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


