Bharat Express DD Free Dish

Alia Bhatt Movies: عالیہ بھٹ کی دو سب سے بڑی فلم سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ، ایک میں رنبیرکے ساتھ آئیں گی نظر

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس سال دو بڑی فلموں میں نظرآنے والی ہیں۔ پہلی فلم ‘الفا’ ہے اور دوسری فلم’لواینڈ وار’ ہے۔ فینس ان کی ان دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ان دونوں فلموں پراپڈیٹ سامنے آئے ہیں۔

Alia Bhatt Upcoming Movies: بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ میں شمارعالیہ بھٹ نے اپنی شانداراداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اس قدرجگہ بنائی ہے کہ ان کی ہرفلم کے لئے فینس کافی پُرجوش رہتے ہیں۔ اس وقت ان کے پاس دوایسی فلمیں ہیں، جن کے ذریعہ مانا جا رہا ہے کہ وہ باکس آفس پرکئی ریکارڈ بناسکتی ہے۔ پہلی فلم ہے وائی آرایف کی’الفا’ ہے، جس کے ڈائریکٹرشیورویل ہیں۔ وہیں دوسری فلم سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بن رہی ‘لواینڈ وار’ ہے۔ یہ دونوں عالیہ بھٹ کی ایسی فلمیں ہیں، جن کا فینس کافی وقت سے انتظار کررہے ہیں۔ اب ان دونوں فلموں سے متعلق کئی جانکاری سامنے آئی ہے۔

‘لواینڈ وار’ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کے شوہررنبیرکپوراوروکی کوشل بھی اہم رول میں ہیں۔ یہ ایک لوٹرائنگل فلم ہے۔ اپڈیٹ یہ ہے کہ اب اس فلم کی شوٹنگ کا کام زیادہ نہیں بچا ہے۔ مڈ ڈے کی ایک رپورٹ میں پروڈکشن سے منسلک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 70 دنوں کی شوٹنگ کا کام اوربچا ہے۔ ابھی 6 گانوں کی شوٹنگ باقی ہے۔ یہ سبھی گانے کافی اہم ہیں۔ ایسے میں 70 دنوں میں سے 35 دن گانوں کی شوٹنگ کے لئے رکھے گئے ہیں۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد پوسٹ-پروڈکشن کا کام شروع ہوگا اورپھریہ فلم سنیمائی پردے پردستک دے گی۔ ابھی تک میکرس نے فلم کی ریلیز ڈیٹ نہیں بتائی ہے۔

فلم ‘الفا’ پرکیا ہے اپڈیٹ؟

اگربات ‘الفا’ کی کریں تو باکس آفس ورلڈ واڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ‘الفا’ فلم کے لئے عالیہ بھٹ اور بابی دیول نے اپنے اپنے حصے کی اس فلم کی شوٹنگ پوری کرلی ہے۔ ممبئی کے مڈ آئی لینڈ میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ ممبئی شیڈول 10 فروری کو پورا ہوا۔ اسی کے ساتھ عالیہ بھٹ اور بابی کے حصے کی شوٹنگ بھی پوری ہوگئی۔ بتایا گیا کہ یہ ایڈیشنل شوٹ (پیچ ورک) تھا۔ کیونکہ عالیہ نے گزشتہ سال ہی شوٹنگ ختم کردی تھی۔

ریلیز ڈیٹ طے نہیں
بہرحال، ‘الفا’ کی ریلیزڈیٹ سے متعلق بھی فی الحال کوئی جانکاری نہیں ہے۔ پہلے یہ فلم گزشتہ سال دسمبرمیں ہی ریلیزہونے والی تھی۔ لیکن میکرس نے اسے ملتوی کردیا تھا۔ اسے 17 اپریل کوریلیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم پھرسے یہ فلم ملتوی ہوگئی ہے۔ فی الحال  ‘لواینڈ وار’ کی طرح اس فلم کی ریلیزڈیٹ بھی اعلان ہونے کا انتظارہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read