Bharat Express DD Free Dish

S Jaishankar to Visit US for Critical Minerals: کیا بھارت-امریکہ کے درمیان ہو سکتی ہے اہم بات چیت؟ جے شنکر 2 روزہ امریکی دورے پر روانہ

بھارت کے وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ ایس۔ جے شنکر 2 فروری سے 4 فروری تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر امریکہ کا اہم دورہ کریں گے۔

بھارت کے وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر ایک انتہائی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کرٹیکل منرلز (اہم معدنیات) پر وزارتی اجلاس بلایا ہے، جس میں شامل ہونے کے لیے جے شنکر 2 فروری سے 4 فروری تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔

وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے؟

’’وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے بلائی گئی کرٹیکل منرلز وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لیے 02-04 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ یہ وزارتی اجلاس سپلائی چین کی لچک، کلین انرجی کے نفاذ اور کرٹیکل منرلز میں اسٹریٹجک تعاون پر مرکوز ہوگا۔‘‘ مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر خارجہ امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کرٹیکل منرلز کیا ہیں؟

کرٹیکل منرلز وہ معدنی اجزاء ہیں جو کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔ ان کی کمی سے جدید ٹیکنالوجیز کی پیداوار رک سکتی ہے، کیونکہ ان کے متبادل تلاش کرنا نہایت مشکل یا مہنگا ہوتا ہے۔ بھارت میں جولائی 2023 میں حکومت نے ایسے 30 کرٹیکل منرلز کی فہرست جاری کی تھی، جن میں اینٹیمونی، بیریلیم، بسمتھ، کوبالٹ، کاپر، گیلیم، جرمنیم، گریفائٹ، ہیفنیم، انڈیم، لیتھیم، مولیبدینم، نایوبیم، نکل، پی جی ای، فاسفورس، پوٹاش، آر ای ای، رینیئم، سلیکون، اسٹرونٹیم، ٹینٹلم، ٹیلوریم، ٹِن، ٹائٹینیم، ٹنگسٹن، وینیڈیم، زرقونیم، سیلینیم اور کیڈمیم شامل ہیں۔ اکثر لوگ کرٹیکل منرلز اور ریئر ارتھ کے بارے میں الجھ جاتے ہیں۔ ریئر ارتھ سترہ مخصوص عناصر کا ایک گروپ ہے، جبکہ کرٹیکل منرلز ایک وسیع زمرہ ہے، جس میں ریئر ارتھ کے عناصر کے علاوہ لیتھیم، کوبالٹ اور تانبا جیسے معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت والے دیگر معدنیات بھی شامل ہیں۔ مختصراً، کرٹیکل منرلز کسی ملک کی ٹیکنالوجی، دفاع اور اقتصادی استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read