Bharat Express DD Free Dish

Srinagar records coldest night of the season: سری نگر میں سیزن کی سب سے سرد رات، درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ

فروری اور مارچ میں ہونے والی برفباری نسبتاً جلد پگھل جاتی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی۔ اسی لیے اگر چِلّئی کلاں کے دوران خاطر خواہ برفباری نہ ہو تو گرمیوں کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سری نگر میں سیزن کی سب سے سرد رات۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم سرما کی اب تک کی سب سے سرد رات رہی۔ مقامی محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ کم از کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سری نگر شہر میں آج اس سیزن کی سب سے کم رات کا درجہ حرارت درج کیا گیا۔

گلمرگ میں منیمم ٹمپریچر منفی 9.2 ڈگری سیلسیس

گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سیلسیس جبکہ پہلگام میں منفی 8.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں شہر میں رات کا کم از کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری، کٹرا میں 4.1، بٹوٹے میں 2.8، بانہال میں 3.7 اور بھدرواہ میں منفی 3.4 ڈگری سیلسیس رہا۔

20 جنوری تک سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کی جانب سے 20 جنوری تک سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کے بعد کشمیر میں آنے والے مہینوں میں خشک سالی کے خدشات نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس تشویش کی ایک بڑی وجہ 40 دن کی شدید سردی کے دورانیے ’چِلّئی کلاں‘ کا وہ عرصہ ہے جو 21 دسمبر کو شروع ہوا تھا اور 30 جنوری کو ختم ہوگا۔ اسی 40 روزہ مدت کے دوران ہونے والی بھاری برفباری پہاڑی علاقوں میں سال بھر پانی فراہم کرنے والے ذخائر کو بھرتی ہے۔

سری نگر شہر میں اب تک نہیں ہوئی پہلی برفباری

فروری اور مارچ میں ہونے والی برفباری نسبتاً جلد پگھل جاتی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی۔ اسی لیے اگر چِلّئی کلاں کے دوران خاطر خواہ برفباری نہ ہو تو گرمیوں کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس موسم سرما کے تقریباً نصف عرصے میں بھی سری نگر شہر میں اس سیزن کی پہلی برفباری نہیں ہو سکی ہے۔

وادی میں سردیوں کی ہلکی دھوپ نظر آئی

جمعرات کے روز وادی میں صاف آسمان کے درمیان سردیوں کی ہلکی دھوپ نظر آئی۔ حالانکہ، صاف دھوپ کے باوجود سردیوں کا سورج صبح کے وقت وادی کو گرم کرنے میں ناکام رہا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read