Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، کرناٹک، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Heavy Rain Alert for Parts of Kerala: کیرالہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ، کوژیکوڈ کے تعلیمی ادارے بند
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتیس جولائی کی صبح 8 بج کر 30 منٹ سے یکم اگست کی صبح 5 بج کر 30 منٹ تک کیرالہ کے کئی علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
Lightning Havoc in Bihar: بہار میں آسمانی بجلی کا قہر، چار افراد ہلاک؛ بارش اور آندھی سے معمولات زندگی متاثر
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی ریاست کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان برقرار ہے۔
A low-pressure area formed in the Bay of Bengal: خلیجِ بنگال میں کم دباؤ جیسی صورتحال، آئندہ دو دن بارش کا امکان
ہفتہ کے روز کولکتہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق تھا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31.3 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.8 ڈگری زیادہ تھا۔ ہوا میں نسبتی نمی کم از کم 38 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Snowfall continues in Kashmir: جموں و کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری، 10 اضلاع میں الرٹ، یکم فروری سے شدید برف باری کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 1.3 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 9 ڈگری سیلسیس اور پہلگام میں منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے بعد سری نگر میں کم از کم درجۂ حرارت صفر سے اوپر درج ہوا ہے۔
Delhi Weather Forecast: این سی آر میں سردی اور آلودگی کا ڈبل اٹیک، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ
محکمہ موسمیات اور آلودگی کنٹرول بورڈ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، بزرگ اور بچے خصوصی احتیاط برتیں اور بارش و تیز ہواؤں کے دوران ہوشیار رہیں۔
Rain and Snowfall Expected in J&K: جموں و کشمیر میں 22 سے 28 جنوری کے دوران بارش اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کی ایڈوائزری
ویسٹرن ڈسٹربنس بحیرۂ روم کے خطے میں بننے والا ایک ایکسٹرا ٹراپیکل طوفان ہوتا ہے، جو بھارتی برصغیر کے شمال مغربی حصوں میں سردیوں کے دوران اچانک بارش اور برفباری کا سبب بنتا ہے۔ بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں ربیع کی فصل کی پیداوار کا بڑا انحصار ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیوں پر ہوتا ہے۔
Srinagar records coldest night of the season: سری نگر میں سیزن کی سب سے سرد رات، درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
فروری اور مارچ میں ہونے والی برفباری نسبتاً جلد پگھل جاتی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی۔ اسی لیے اگر چِلّئی کلاں کے دوران خاطر خواہ برفباری نہ ہو تو گرمیوں کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Jharkhand shivers in cold wave: ٹھنڈ اور سرد لہر کی زد میں جھارکھنڈ، دو دن تک گھنے کہرے کا یلو الرٹ
محکمۂ موسمیات کے مطابق 6 جنوری کے بعد کم از کم درجۂ حرارت میں بتدریج بہتری کے آثار ہیں، لیکن فی الحال سردی اور کہرے سے راحت کے امکانات کم ہیں۔ جنوبی جھارکھنڈ کے اضلاع مشرقی اور مغربی سنگھ بھوم اور سمڈیگا میں سردی کا اثر نسبتاً کم رہنے کا اندازہ ہے۔
RMC issues orange alert in Tamil Nadu: محکمۂ موسمیات نے چنئی سمیت تمل ناڈو کے 7 اضلاع کے لیے جاری کیا اورنج الرٹ، خلیج بنگال میں طوفان آنے کا امکان
حکام نے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے محتاط رہنے اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ مسلسل بارش آئندہ دنوں میں شمالی تمل ناڈو اور ڈیلٹا کے کچھ حصوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔





