Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah to Preside High-Level Security Review Meeting: جموں و کشمیر میں جمعہ کو ہائی لیول سکیورٹی ریویو میٹنگ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے صدارت

گزشتہ چند مہینوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ، ڈوڈہ، ادھم پور اور خطے کے دیگر اضلاع کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر میں حصہ لیا ہے، کیونکہ اس عرصے میں ایل او سی اور آئی بی پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں و کشمیر پولیس کے سینئر افسران، سول انتظامیہ، سی اے پی ایف، خفیہ ایجنسیاں اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

یہ سال 2026 میں مرکز کے زیرِ انتظام خطے کے لیے پہلی ہائی لیول سکیورٹی ریویو میٹنگ ہوگی۔ یہ اجلاس جموں خطے کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشنز کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں سکیورٹی سے جڑے دیگر امور کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے دشوار گزار اور ناقابلِ رسائی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر زیرو دراندازی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اٹل ڈلّو، ہوم سیکریٹری چندرکر بھارتی، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلِن پربھات اور انٹیلی جنس چیف نتیش کمار سمیت اعلیٰ پولیس اور سول افسران شرکت کریں گے۔ مرکزی ہوم سیکریٹری گووند موہن کے علاوہ تمام سی اے پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان بھی اس جائزہ اجلاس میں شامل ہوں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ سینئر افسران وزیر داخلہ کو صورتحال کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کریں گے، جن میں سردیوں کے دوران ایل او سی اور آئی بی پر زیرو دراندازی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ، ڈوڈہ، ادھم پور اور خطے کے دیگر اضلاع کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر میں حصہ لیا ہے، کیونکہ اس عرصے میں ایل او سی اور آئی بی پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ خفیہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان فوج اور آئی ایس آئی کی مدد سے ایل او سی اور آئی بی دونوں جانب دراندازی کے مواقع کے انتظار میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read