Bharat Express DD Free Dish

Mamata Responds to Amit Shah’s Remarks on Infiltration: ’’اگر گھس پیٹھیے صرف مغربی بنگال میں ہیں تو پہلگام اور دہلی میں حملے کیسے ہوئے…‘‘، ممتا بنرجی نے اٹھایا بڑا سوال

وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج وہ ایس آئی آر کے ذریعے گھس پیٹھیوں کو ہٹانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ آپ اب تک کیا کر رہے تھے؟ متوا برادری، اقلیتوں اور ہندوؤں کے نام آج ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے بھی بنگلہ دیشی قرار دیا، جبکہ میری پیدائش بیر بھوم میں ہوئی تھی۔

مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی۔

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے گھس پیٹھیوں سے متعلق بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز سوال اٹھایا کہ اگر گھس پیٹھ صرف مغربی بنگال میں ہو رہی تھی تو پہلگام میں دہشت گرد حملہ اور دہلی میں کار بم دھماکہ کیسے ہوا؟

بانکورا ضلع کے برجورا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہ ’سونار بنگلہ‘ نہیں بنانا چاہتے بلکہ ریاست کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل دن میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کولکاتا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ امت شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ممتا بنرجی ریاست میں گھس پیٹھ کی اجازت دے رہی ہیں اور انہیں تحفظ بھی فراہم کر رہی ہیں۔

امت شاہ کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، “اگر گھس پیٹھیے صرف مغربی بنگال سے ہی آتے ہیں تو پھر پہلگام اور دہلی میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے پیچھے کون تھا؟ یہ واقعات کیسے ہوئے؟”

ممتا نے کی امت شاہ کے الزام کی تردید

وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے امت شاہ کے اس الزام کی بھی تردید کی کہ ان کی حکومت نے بنگال میں مرکزی حکومت کے منصوبوں کے لیے زمین فراہم نہیں کی۔ ممتا بنرجی نے کہا، “آج آپ کہہ رہے ہیں کہ مغربی بنگال حکومت نے مرکزی منصوبوں کے لیے زمین نہیں دی۔ اگر یہی سچ ہے تو بونگاؤں کے پیٹراپول اور آندال میں نئے ہوائی اڈوں کے لیے زمین کس نے دی؟ ریلوے ٹریک کیسے بنے؟ اگر زمین الاٹ نہیں کی گئی تو ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) اپنا کام کیسے کر رہی ہے؟ گھوکسڈانگا اور چانگرابندھا میں زمین کس نے دی؟”

شاہ کے حکومت بنانے والے بیان کی نقید

انہوں نے امت شاہ کے اس بیان پر بھی تنقید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی بنگال میں حکومت بنائے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا، “پہلے وہ 200 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہے تھے، اب دو تہائی اکثریت کی بات کر رہے ہیں۔ وہ کوئی واضح اعداد و شمار نہیں بتا پا رہے۔ اس بار وہ خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کرا رہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ووٹروں کے نام ہٹا کر وہ انتخابات جیت جائیں گے۔ کم از کم 58 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ انہیں بڑوں کا احترام کرنا نہیں آتا۔ کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟”

بیر بھوم میں ہوئی تھی میری پیدائش

انہوں نے مزید کہا، “آج وہ ایس آئی آر کے ذریعے گھس پیٹھیوں کو ہٹانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ آپ اب تک کیا کر رہے تھے؟ متوا برادری، اقلیتوں اور ہندوؤں کے نام آج ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے بھی بنگلہ دیشی قرار دیا، جبکہ میری پیدائش بیر بھوم میں ہوئی تھی۔”

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read