Bharat Express DD Free Dish

PM Modi To Visit Uttar Pradesh On 25th December: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی101ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم مودی 25 دسمبر کو اتر پردیش کا کریں گے دورہ

وزیر اعظم مودی سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر 2025 کو لکھنؤ، اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً دوپہر 2:30 بجے، وزیر اعظم راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر 2025 کو لکھنؤ، اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً دوپہر 2:30 بجے، وزیر اعظم راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کے آزاد ہندوستان کی ممتازہستیوں کی میراث کا احترام کرنے کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے راشٹر پریرنا استھل ہندوستان کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک کی زندگی، نظریات اور پائیدار میراث کو خراج تحسین پیش کرے گا، جن کی قیادت نے ملک کے جمہوری، سیاسی اور ترقیاتی سفر پر گہرا اثر ڈالا۔

راشٹر پریرنا استھل کو ایک تاریخی قومی یادگار اور پائیدار قومی اہمیت کی حامل ایک متاثر کن عمارت کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ تقریباً 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور 65 ایکڑ کے وسیع رقبے میں پھیلے ہوئے اس احاطہ کا تصور ایک مستقل قومی اثاثہ کے طور پر کیا گیا ہے جو قائدانہ اقدار، قومی خدمت، ثقافتی شعور اور عوامی تحریک کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

اس احاطہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 65 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے نصب ہیں، جو ہندوستان کی سیاسی فکر، قوم کی تعمیر اور عوامی زندگی میں ان کے بنیادی خدمات کی علامت ہیں۔

اس میں ایک جدید ترین میوزیم بھی ہے جسے کنول کی شکل کے ڈھانچے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو تقریبا 98,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ میوزیم میں ہندوستان کے قومی سفر اور جدید ڈیجیٹل اور عمیق ٹیکنالوجیز کے ذریعے ان بصیرت مند قائدین کے تعاون کو دکھایا گیا ہے جو زائرین کو ایک دلکش اور تعلیمی تجربہ پیش کرتا ہے۔ راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح بے لوث قیادت اور اچھی حکمرانی کے نظریات کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور توقع ہے کہ یہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کے ذریعہ کے طور پر کام کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read