Bharat Express DD Free Dish

Sonia Gandhi attack on BJP Govt: بی جے پی حکومت کے ذریعہ منریگا کو تبدیل کرکے’ وی بی -جی رام جی‘  کئے جانے پر سونیا گاندھی برہم، کہا- منریگا کو ختم کرنا اجتماعی اخلاقی ناکامی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے منریگا مسئلہ پر بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا، حکومت اس کے ذریعے قانونی ڈھانچہ کو تباہ کررہی ہے۔

سونیا گاندھی۔ (فائل فوٹو)

مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ منریگا کی جگہ پالیمنٹ میں نیا بل لاکر وی بی – جی رام جی قانون بنائے جانے سے متعلق کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے حال ہی میں ایک بڑے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (MGNREGA) اور دیگر اہم قوانین میں اپنی مجوزہ تبدیلیوں کے ذریعے حقوق پر مبنی قانونی فریم ورک کو ختم کر رہی ہے۔ بلڈوز منریگا (“Buldozing MNREGA”) کے عنوان سے مضمون میں سونیا گاندھی نے کہا کہ دیہی روزگار اسکیم کو کمزور کرنا اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے۔ اس کے ملک بھر کے لاکھوں محنت کش لوگوں کے لیے طویل مدتی مالی اور انسانی مسائل اور منفی نتائج سامنے آئیں گے۔

اسکیم کا خاتمہ ’’سب کے لیے اخلاقی ناکامی‘‘

انہوں نے لکھا کہ منریگا صرف ایک فلاحی اقدام نہیں تھا بلکہ حقوق پر مبنی پروگرام تھا جس نے دیہی خاندانوں کو روزی روٹی کی حفاظت اور وقار فراہم کیا تھا۔ ان کے مطابق، اسکیم کا خاتمہ ’’سب کے لیے اخلاقی ناکامی‘‘ ہے۔ منریگا نے مہاتما کے سروودیا (سب کی فلاح و بہبود) کے خواب کو پورا کیا اور کام کرنے کے آئینی حق کی ضمانت دی۔

بنیادی حقوق کو منظم طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے: سونیا گاندھی

اس کا خاتمہ ہماری اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے۔ آنے والے برسوں تک ہندوستان کے لاکھوں محنت کش لوگوں کے لیے اس کے مالی اور انسانی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے لکھا، ’’اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں اور ان حقوق کا دفاع کریں جو ہم سب کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘ سونیا گاندھی نے مزید دعویٰ کیا کہ بہت سے بنیادی حقوق کو منظم طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی، تعلیم کے حق کو کمزور کیا

تعلیمی پالیسی کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے، سونیا گاندھی نے کہا، ’’قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے تعلیم کے حق کو کمزور کیا ہے، جس سے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پرائمری اسکولوں کی بندش کا جواز پیدا ہوا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read