Bharat Express DD Free Dish

VB G Ram G Act

کانگریس نے نئے وکست بھارت جی رام جی ایکٹ پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ یہ نیا قانون منریگا کی بنیادی روح کے بالکل برخلاف ہے۔ اس سے کام کی قانونی ضمانت ختم ہو جاتی ہے، فیصلوں کا اختیار مرکز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے اور گرام سبھاؤں و پنچایتوں کا کردار کمزور ہو جاتا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کے دیہی روزگار سے متعلق ’جی رام جی‘ بل کے نام میں رام ہونے کی وجہ سے کانگریس کو اعتراض ہے۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے منریگا مسئلہ پر بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا، حکومت اس کے ذریعے قانونی ڈھانچہ کو تباہ کررہی ہے۔

نئے قانون کے تحت اجرت کی ادائیگی ہفتہ وار یا زیادہ سے زیادہ 15 دن کے اندر کرنا لازمی ہوگا اور تاخیر کی صورت میں معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ قانون کے تحت کاموں کو چار اہم شعبوں سے جوڑا گیا ہے جن میں آبی تحفظ، دیہی بنیادی ڈھانچہ، روزی روٹی سے متعلق انفراسٹرکچر، موسمی تغیرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔