Bharat Express DD Free Dish

Corruption allegation in Tirupati: تروپتی میں لڈّو کے بعد سِلک تنازعہ، بدعنوانی کا بڑا الزام، ٹی ٹی ڈی نے کردیئے کمپنی کے تمام ٹینڈر منسوخ

تروپتی تیروملا دیوستھانم (TTD) ایک بار پھر تنازعات میں گھر گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال یہاں کے مشہور مندر شری وینکٹیشور کے لڈّو کی کوالٹی پر سوال اٹھے تھے۔اب اس بار مندر میں پرساد کے طور پر دیے جانے والے دوپٹوں سے متعلق ایک بڑی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

ترو مالا تروپتی دیوستھانم (Tirumala Tirupati Devasthanams) ایک بار پھر تنازعات میں گھِر گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال تروپتی کے مشہور مندر شری وینکٹیشور میں لڈّو کی کوالٹی سےمتعلق سوال اٹھے تھے۔ وہیں اس بار مندر میں پرساد کے طور پر دیے جانے والے دوپٹوں سے سے متعلق ایک بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ شری وینکٹیشور مندر میں بھکتوں اور خصوصی دان کرنے والوں کو اعزاز کے طور پر دیے جانے والے ان ریشمی دوپٹوں سے متعلق انکشاف نے پورے مندر انتظامیہ کو ہلا دیا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

رپورٹس کے مطابق، ایک کنٹریکٹر گزشتہ دس برسوں سے اصلی مُل بیری سلک کی جگہ سستے سو فیصد پولی ایسٹر کے دوپٹے سپلائی کر رہا تھا۔ یہ دوپٹے بازار میں تقریباً تین سو پچاس روپے کے ملتے ہیں، لیکن انہیں TTD کو تیرہ سو روپے فی پیس کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بلنگ ہمیشہ سلک دوپٹوں کے نام پر ہی کی جاتی رہی، جس سے مندر کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ دوپٹوں کا کنٹریکٹ سال 2015 میں اسی کنٹریکٹر کو دیا گیا تھا، یعنی یہ بدعنوانی دس برسوں سے جاری تھی۔ سال 2025 تک ترو مالا تروپتی دیوستھانم نے اس کنٹریکٹر کو تقریباً 54 لاکھ کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

دوپٹوں میں ریشم کا ایک فیصد بھی موجود نہیں؟

بدعنوانی کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب TTD کے چیئرمین بی آر نائیڈو نے اندرونی جانچ کے احکامات دیے۔ جانچ کے دوران دوپٹوں کے نمونے دو الگ الگ لیبارٹریز میں بھیجے گئے، جن میں سے ایک لیب مرکزی ریشم بورڈ کے تحت ہے۔ لیب رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ دوپٹوں میں ریشم کا ایک فیصد بھی موجود نہیں ہے، بلکہ پورا کپڑا پولی ایسٹر کا ہے۔ اس کے ساتھ دوپٹوں پر اصلی ریشم کی تصدیق کرنے والا ’سلک ہولوگرام‘ بھی موجود نہیں تھا، جو ہر ریشمی کپڑے پر لگانا ضروری ہوتا ہے۔ چیئرمین بی آر نائیڈو کے مطابق، یہ سپلائی ایک ہی کمپنی اور اس سے وابستہ یونٹس کی جانب سے کی جا رہی تھی اور وہی کئی برسوں سے یہی دوپٹے فراہم کر رہے تھے۔ یہ دوپٹے نہ صرف بڑے دان کرنے والوں کو اوڑھائے جاتے تھے بلکہ ویدا شیروچنم جیسے مختلف مذہبی رسوم میں بھی استعمال کیے جاتے تھے اور ان میں بھی سستا پولی ایسٹر ہی استعمال ہوا تھا۔ جانچ رپورٹ میں سامنے آنے کے بعد TTD ٹرسٹ بورڈ نے کمپنی کے تمام ٹینڈر فوراً منسوخ کر دیے اور پورے معاملے کو ریاستی انسدادِ بدعنوانی بیورو (ACB) کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read