Bharat Express DD Free Dish

Awami League got major relief in Bangladesh Election: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی پارٹی کو ملی بڑی راحت، الیکشن لڑنے سے متعلق ملی یہ چھوٹ

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ اسی درمیان شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کو بڑی چھوٹ حکومت سے ملی ہے۔ عوامی لیگ کے لیڈرآزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ چھوٹ صرف ان لیڈران کو دی گئی ہے، جن پرقتل عام کے کیس درج نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش میں الیکشن کے اعلان سے ٹھیک پہلے شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کوبڑی راحت ملی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے عوامی لیگ کے ان لیڈران کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے، جو صاف ستھری شبیہ رکھتے ہیں۔ حالانکہ یہ لیڈران پارٹی کے انتخابی نشان پرالیکشن نہیں لڑپائیں گے۔ انہیں آزاد امیدوارکے طورپرقسمت آزمانی ہوگی۔ بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا کے مطابق، عوامی لیگ کے کارکنان کی مخالفت کودیکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب عوامی لیگ کے کارکنان اورلیڈران آسانی سے انتخابی میدان میں اترسکتے ہیں۔

عوامی لیگ کے الیکشن لڑنے پرپابندی

شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کے کچھ دنوں کے بعد بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پرپابندی لگا دی گئی۔ پابندی کی وجہ سے عوامی لیگ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی ہے۔ یونس حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی کمان ابھی بھی شیخ حسینہ کے ہاتھوں میں ہے۔ شیخ حسینہ پربنگلہ دیش میں قتل عام کا الزام ہے۔ ایسے میں اس پارٹی کوالیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ وہیں شیخ حسینہ نے ایک بیان جاری کرکے اس کی مخالفت کی تھی۔

شیخ حسینہ نے دی دھمکی

شیخ حسینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرعوامی لیگ کو الیکشن نہیں لڑنے دیا جائے تو اس کے کارکنان خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بنگلہ دیش میں ابھی بھی عوامی لیگ کے پاس مضبوط عوامی طاقت ہے۔ بنگلہ دیش میں ڈھاکہ سے شائع ہونے والا ایک بنگالی زبان کا روزنامہ پروتھوم الوکی حالیہ سروے میں بنگلہ دیش کے 26 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ عوامی لیگ کے خلاف پابندی غلط ہے۔ بنگلہ دیش میں 14 ماہ بعد الیکشن کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ حکومت فروری 2026 میں بنگلہ دیش میں عام انتکابات کرانے کی تیاری میں ہے۔ اس الیکشن کے ذریعہ بنگلہ دیش کے لوگ نئی حکومت کو منتخب کریں گے۔

عمران خان کی طرز پرالیکشن لڑیں گے لیگ کے لیڈران؟

عبوری حکومت کے اس فیصلے کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا عوامی لیگ کے کارکنان اورلیڈران عمران خان کے ماڈل پرالیکشن لڑیں گے؟سال 2024 کے پاکستان الیکشن میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کوعمل سے دورکردیا گیا، جس کے بعد عمران خان نے ہرسیٹ پرآزاد امیدواراتاردیئے۔ فوج کی وجہ سے عمران خان کامیاب تونہیں ہوپائے، لیکن ان کے حامیوں نے بڑی جیت درج کی۔ سال 2024 کے الیکشن میں تقریباً 97 اراکین پارلیمنٹ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پہنچے۔ ابھی بھی ان میں سے بیشتراراکین پارلیمنٹ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read