Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah paid tribute to Balasaheb Thackeray: بالا صاحب ٹھاکرے کی برسی پر وزیرداخلہ امت شاہ سمیت متعدد رہنماؤں نے پیش کی خراج عقیدت

شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کو ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے ان کے یوم وفات پر یاد کیا۔ امت شاہ، ایکناتھ شندے، شرد پوار اور جھگن بھجبل نے ’ایکس‘ پر پیغامات جاری کیے۔

شیوسینا کے بانی اور طاقتور ہندوتوا نظریے کے علمبردار بالا صاحب ٹھاکرے کی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ بالا صاحب ٹھاکرے ’’قوم پرست فکر کے مضبوط پرچم بردار اور سناتن ثقافت کے محافظ‘‘ تھے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا:

’’قوم پرست نظریہ کے مضبوط پرچم بردار اور سناتن ثقافت کے ایک ثابت قدم محافظ قابل احترام بالاصاحب ٹھاکرے جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ملک مخالف طاقتوں کے خلاف مضبوط ڈھال بن کر کھڑے رہنے والے بالاصاحب ٹھاکرے جی نے پوری زندگی ثقافت اور اپنے مذہب کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں اور نظریات سےسمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ہر محب وطن کے لیے قدر پر مبنی سیاسی زندگی گزارنے کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔
بالاصاحب کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت۔‘‘

نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کا خراج

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور شیوسینا (شندے گروپ) کے سربراہ ایکناتھ شندے نے بھی بالا صاحب کو خراج پیش کرتے ہوئے لکھا: ’’بالا صاحب ٹھاکرے کے خیالات اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔‘‘ انہوں نے انہیں ’’ہندو ہردے سمراٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے گہری عقیدت کا اظہار کیا۔

شرد پوار کی جانب سے جذباتی یادیں

این سی پی (شرد پوار گروپ) کے صدر شرد پوار نے کہا کہ بالا صاحب اپنی بے باک زبان اور منفرد انداز کے ذریعے ہمیشہ مخالفین پر زور دار وار کرتے تھے۔ انہوں نے لکھا: ’’مہاراشٹر کی تاریخ بالا صاحب ٹھاکرے کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کو سیاست سے اوپر رکھا۔‘‘

چھگن بھجبل کا پیغام: ’’ان کا اثر آج بھی زندہ‘‘

مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی رہنما چھگن بھجبل نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے نے ہندوستانی سیاست پر’’انمٹ نقوش‘‘ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ بالا صاحب کی بے مثال خطابت، تیز قلم اور نڈر شخصیت نے انہیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ دی۔

 ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ’’ملک کی سیاسی تاریخ پر، ایک انمٹ نشان چھوڑ کر اورآج بھی مراٹھی دل میں ایک غیر متزلزل مقام رکھنے والی، شیوسینا کے سربراہ کی شخصیت، ہندو ہردے سمراٹ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کو ان کی برسی پر سلام!

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read