Urdu Conclave 2026

PM Modi Visit Devmogara Mata Temple : گجرات کے نرمدا میں وزیر اعظم مودی کا دیوموگرا ماتا مندر میں درشن، ملک کے عوام اور ترقی کے لیے مانگا آشیرواد

وزیر اعظم نریندر مودی نے جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر ہفتے کے روز گجرات کے ضلع نرمدا میں واقع مقدس دیوموگرا ماتا مندر میں درشن کیے اور خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کی بہتر صحت، خوشحالی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے دیوی ماں کا آشیرواد مانگا۔

نرمدا/گجرات: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے موقع پر ہفتے کے روز گجرات کے ضلع نرمدا میں واقع مقدس دیوموگرا ماتا مندر میں درشن کیے اور خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کی بہتر صحت، خوشحالی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے دیوی ماں کا آشیرواد مانگا۔ مندر میں درشن سے قبل وزیر اعظم مودی نے ڈیڈیاپاڑا میں چار کلو میٹر طویل شاندار روڈ شو کیا، جس کے دوران عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگوں نے وزیر اعظم پر گل پوشی کی اور ’مودی، مودی‘ کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔ روڈ شو کے اختتام کے بعد وہ دیوموگرا ماتا مندر پہنچے اور وہاں خصوصی پوجا کی۔

وزیر اعظم نے اس روحانی تجربے کو بے حد مقدس قرار دیتے ہوئے عوام سے بھی مندر میں آکر دیوی ماں کے درشن کرنے کی اپیل کی۔ سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ “دیوموگرا ماتا کی جے! آج جن جاتیہ گورَو دیوس اور بھگوان بِرسا منڈا جی کی 150ویں جنم جینتی کے پَوِتر موقع پر دیوموگرا ماتا کے مندر میں درشن کا سوبھاگیا ملا۔ میں نے تمام ہم وطنوں کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کے لیے ماں سے پرارتھنا کی۔ میری درخواست ہے کہ آپ سب بھی یہاں آکر درشن کریں اور ماتا کا آشیرواد حاصل کریں۔”

وزیر اعظم مودی نے اپنے گجرات دورے کا آغاز صبح سورت سے کیا، جہاں انہوں نے زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کیا اور ممبئی۔احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ نرمدا کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ جن جاتیہ گورَو دیوس کے مرکزی پروگرام میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے بھگوان بِرسا منڈا کی 150ویں جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور مجمع سے خطاب بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم 9700 کروڑ روپے سے زائد کی مختلف بنیادی انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ قبل ازیں ہفتہ کی صبح وزیر اعظم مودی نے ملک کے عظیم مجاہد آزادی بھگوان بِرسا منڈا کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ان کی قربانیاں اور جدوجہد ہر نسل کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read