بہار کے دیارہ علاقے میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ گھر اندرا آواس یوجنا کے تحت بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ سو رہے تھے۔ یہ حادثہ تھانہ عاقل پور کے علاقے نیا پاناپور میں پیش آیا، حادثہ میں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچوں کی درد ناک موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت ببلو اور ان کی بیوی روشن کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ان کے تین بچے رخسار، چاندنی اور بیٹا چاند بھی شامل ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا
یہ افسوسناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب مقامی رہائشی محمد ببلو، ان کی بیوی روشن خاتون اور ان کے تین بچے رخسار، محمد چاند اور چاندنی رات کے کھانے کے بعد اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ گھر بہت پرانا اور خستہ حال تھا۔ رات گئے مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگی، چیخ و پکار کی آواز سن کر محلے کے لوگ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے ببلو اور اس کے پورے خاندان کو ملبے تلے دبے پایا۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب چھت اچانک گر گئی ،جس سے چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پڑوسیوں نے پتھر ہٹا کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی۔
پٹنہ کے دانا پور علاقے میں ہونے والے اس واقعے کے بارے میں مکینوں کا کہنا ہے کہ چھت پہلے سے ہی کمزور تھی اور کچھ دن پہلے ہونے والی بارش کے بعد مزید خستہ ہو گئی تھی۔ نتیجتاً یہ بوجھ برداشت نہ کر سکی اور گرگئی۔
پٹنہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عاقل پور پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے لاشیں نکال کر پنچنامہ تیار کیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خستہ حال اور پرانا مکان دردناک حادثے کی وجہ ہے۔ پولیس نے تمام متوفی کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژن اسپتال بھیج دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


