وزیرِاعظم نریندر مودی۔
دہرادون: اترکھنڈ کے قیام کی ’رَجَت جینتی‘ (سلور جوبلی) کے موقع پر وزیرِاعظم نریندر مودی نے ریاست کو 8 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا کہ اترکھنڈ کو نئی بلندیوں کو چھوتا دیکھ کر ہر اُس شخص کا دل خوشی سے بھر جاتا ہے جس نے اس ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی تھی۔
وزیرِاعظم مودی نے دہرادون میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترکھنڈ کی دیوتا صفت عوام نے برسوں جو خواب دیکھا تھا، وہ اٹل جی کی حکومت میں 25 سال پہلے پورا ہوا تھا۔ اب گزشتہ 25 برسوں کی اس طویل مسافت کے بعد، آج اترکھنڈ جس مقام پر پہنچا ہے، اسے دیکھ کر ہر وہ شخص خوش ہے جس نے اس خوبصورت ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی تھی۔”
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ جنہیں پہاڑوں سے محبت ہے، جنہیں اترکھنڈ کی ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور دیو بھومی کے لوگوں سے لگاؤ ہے، ان کے دل آج خوشی اور فخر سے بھرے ہیں۔
اترکھنڈ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت اترکھنڈ کی صلاحیت کو نئی بلندی دینے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ میں دیو بھومی اترکھنڈ کی رَجَت جینتی کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے اس موقع پر 8,260 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے شہری ترقی، پینے کے پانی، آبپاشی، تکنیکی تعلیم، توانائی، کھیل اور ہنر مندی جیسے اہم شعبوں سے متعلق ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
وزیرِاعظم مودی نے اتوار کے روز جن منصوبوں کا افتتاح کیا، ان میں ’امرت یوجنا‘ کے تحت دہرادون میں واٹر سپلائی کوریج، سرکاری عمارتوں میں سولر پاور پلانٹس، پتھوراگڑھ ضلع میں الیکٹرک سب اسٹیشن اور نینی تال کے ہلدوانی اسٹیڈیم میں ایسٹرو ٹرف ہاکی میدان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے 28 ہزار سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں 62 کروڑ روپے کی مالی امداد بھی منتقل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


