Urdu Conclave 2026

Afghanistan Earthquake: شمالی افغانستان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوئی، 300 سے زائد زخمی

افغانستان حالیہ برسوں میں متعدد تباہ کن زلزلوں سے دوچار رہا ہے۔ ناقص تعمیرات اور دور دراز علاقوں میں وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیاں اکثر مشکل ہو جاتی ہیں۔ گزشتہ سال 31 اگست کو مشرقی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2,200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے ضمنی جھٹکوں میں بھی طالبان حکومت کے مطابق کم از کم 4,000 افراد مارے گئے تھے۔

شمالی افغانستان میں پیر کو علی الصبح آئے 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر خُلم سے 22 کلومیٹر مغرب کی طرف تھا اور یہ رات 12 بج کر 59 منٹ پر زمین میں 28 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان نے بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 20 افراد مارے گئے جبکہ 320 زخمی ہوئے۔ افغانستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ترجمان یوسف حماد کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

امدادی ٹیمیں بچاؤ اور راحت کارروائیوں میں مصروف

وزارت دفاع نے کہا کہ امدادی ٹیمیں صوبے بلخ اور صوبے سمنگان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں، جہاں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، جن میں زخمیوں کی منتقلی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد شامل ہیں۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے نے بلخ، سمنگان اور بغلان صوبوں کو متاثر کیا، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے اس قدرتی آفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے مزار شریف میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں تاریخی نیلی مسجد کو معمولی نقصان پہنچا۔

کابل سمیت کئی دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا زلزلہ

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مسجد کی دیواروں سے اینٹیں گرتی ہوئی دکھائی دیں، تاہم عمارت محفوظ رہی۔ یہ زلزلہ دارالحکومت کابل سمیت کئی دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کابل اور مزار شریف کو ملانے والی مرکزی شاہراہ عارضی طور پر بند ہو گئی تھی، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس کا عملہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا، ’’ہم متاثرہ برادریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضروری امداد فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

تباہ کن زلزلوں سے متاثر رہا  ہے افغانستان

افغانستان حالیہ برسوں میں متعدد تباہ کن زلزلوں سے دوچار رہا ہے۔ ناقص تعمیرات اور دور دراز علاقوں میں وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیاں اکثر مشکل ہو جاتی ہیں۔ گزشتہ سال 31 اگست کو مشرقی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2,200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے ضمنی جھٹکوں میں بھی طالبان حکومت کے مطابق کم از کم 4,000 افراد مارے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read