وزیرِ اعظم نریندر مودی۔
مظفرپور، 30 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک عظیم الشان انتخابی ریلی سے خطاب کیا، جس میں عوام کا غیر معمولی ہجوم امڈ آیا۔ بارش کے باوجود لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر وزیر اعظم نے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی محبت ان کے لیے سب سے بڑی طاقت ہے۔ مودی نے اپنی تقریر کا آغاز مظفرپور کی مشہور لیچی کی مٹھاس سے کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ “مظفرپور کی لیچی جتنی میٹھی ہے، اتنی ہی میٹھی یہاں کی عوام کی بولی ہے۔ آپ سب کا یہ پیار دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔” انہوں نے کہا کہ چھٹھ مہاپرو کے بعد یہ ان کی بہار میں پہلی ریلی ہے اور عوام کا یہ جوش و جذبہ واضح پیغام دیتا ہے — “پھر ایک بار، این ڈی اے سرکار”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ “میں بہار کی عوام کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔ آج اس ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ماؤں اور بہنوں کی محبت بھی دیکھنے لائق ہے۔ یہ عوامی سمندر خود بتا رہا ہے کہ بہار ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے”۔ ریلی کے مقام پر صبح سے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی تھی۔ لوگ موتیہاری، سمستی پور اور دربھنگہ جیسے اضلاع سے خصوصی طور پر مودی کو دیکھنے پہنچے تھے۔ خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔
ایک خاتون کارکن نے آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہمارے مظفرپور کی زمین واقعی خوش نصیب ہے کہ وزیر اعظم مودی یہاں آئے ہیں۔ ہم سب بہنیں بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ جہاں مودی جی قدم رکھتے ہیں، وہاں ترقی کا سفر شروع ہو جاتا ہے”۔ ایک دوسری خاتون نے کہا کہ “بہار میں گزشتہ چند برسوں میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ سڑکوں کا جال بچھ چکا ہے، ہائی وے جدید ہو چکے ہیں اور ترقی ہر سمت نظر آ رہی ہے۔ یہ سب وزیر اعظم مودی کے وژن کا نتیجہ ہے”۔
ایک نوجوان نے کہا کہ “بہار نے ترقی کی رفتار پکڑ لی ہے۔ اب این ڈی اے حکومت کے ساتھ ہم ایک ترقی یافتہ بہار اور ایک ترقی یافتہ بھارت دیکھیں گے۔ وزیر اعظم مودی کا خواب ہے کہ 2047 تک بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بنے اور ہم سب اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں”۔ ریلی کے دوران فضا میں “مودی، مودی” کے نعرے گونجتے رہے اور مظفرپور کا میدان ایک بار پھر عوامی جوش سے گونج اٹھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



