Bharat Express DD Free Dish

Prithvi Shaw third fastest double century: پرتھوی شا  نے بنائی  رنجی ٹرافی کی تاریخ کی تیسری تیز ترین ڈبل سنچری

پرتھوی شا نے رنجی ٹرافی 2025-26 سیزن میں اپنی نئی ٹیم مہاراشٹر کی جانب سے کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ گھریلو ٹیم کے لیے یہ ان کا صرف دوسرا میچ ہے اور اسی میں انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔

پیر کے روز سیکٹر 16 اسٹیڈیم، چندی گڑھ میں کھیلے جا رہے ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں مہاراشٹر بمقابلہ چندی گڑھ میچ کی دوسری اننگ میں شا نے صرف 141 گیندوں میں دوہری سنچری مکمل کی۔ اس اننگ میں انہوں نے اب تک 28 چوکے اور 3 چھکے لگا کر رنجی ٹرافی کی تاریخ میں تیسری سب سے تیز دوہری سنچری بنائی ہے۔

دوہری  سنچری کا ریکارڈ اور کن کے نام؟

رنجی ٹرافی کی تاریخ میں سب سے تیز دوہری سنچری کا ریکارڈ حیدرآباد کے تنمے اگروال کے نام ہے، جنہوں نے 26-27 جنوری 2024 کو اروناچل پردیش کے خلاف صرف 119 گیندوں میں دو سنچری بنائی تھیں۔ دوسرے نمبر پر بھارت اور ممبئی کے سابق بلے باز روی شاستری ہیں، جنہوں نے 1985 کی رنجی ٹرافی میں بڑودہ کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 123 گیندوں پر 200 رن بنا کر اپنا نام درج کرایا تھا۔ اس میچ میں روی نے 13 چوکے اور 13 چھکے لگائے تھے۔ چوتھے نمبر پر حیدرآباد کے راہل سنگھ ہیں، جنہوں نے 2024 میں ناگالینڈ کے خلاف 143 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

89 گیندوں میں 200 رن کا عالمی ریکارڈ

اگر عالمی سطح پر بات کی جائے تو فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے تیز دوہری  سنچری کا ریکارڈ افغانستان کے شفیق اللہ شنواری کے نام ہے۔ انہوں نے 2017-18 کے افغان گھریلو ٹورنامنٹ میں کابل ریجن بمقابلہ بوسٹ ریجن کے میچ میں صرف 89 گیندوں پر 200 رن بنائے تھے۔

مہاراشٹر کے لیے پرتھوی شا کی کارکردگی

پرتھوی شا نے 2017 میں ممبئی کے لیے تمل ناڈو کے خلاف رنجی ٹرافی سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ گزشتہ سیزن کے اختتام پر انہوں نے ممبئی چھوڑ کر مہاراشٹر کی ٹیم جوائن کی۔ 15 اکتوبر کو ترواننت پورم میں کیرالا کے خلاف مہاراشٹر کی طرف سے پہلا میچ کھیلا تھا، جس کی پہلی اننگ میں وہ صرف 4 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ دوسری اننگ میں انہوں نے 102 گیندوں پر 75 رن بنائے، جن میں 7 چوکے شامل تھے۔ چندی گڑھ کے خلاف جاری میچ کی پہلی اننگ میں شا نے 9 گیندوں پر 8 رن بنائے تھے، جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے رنوں کی برسات کرتے ہوئے دوہری سنچری لگا ڈالی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بھارتی بلے باز پرتھوی شا اب اس شاندار دوہرے سنچری کو ٹرپل سنچری (300 رن) میں تبدیل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ شا نے اس سے پہلے 2023 میں آسام کے خلاف ممبئی کے لیے ایک ٹرپل سنچری بھی بنائی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read