Bharat Express DD Free Dish

Delhi air pollution after Diwali AQI reaches 979: سانسوں پر آلودگی کا پہرہ! دیوالی کے بعد دہلی کی ہوا ہوئی زہریلی ، AQI کئی علاقوں میں900 سے تجاوز کر گیا

دیوالی کے بعد دہلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ چانکیہ پلیس میں AQI 979 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دیوالی کا تہوار پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا گیا اور راجدھانی دہلی بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔ لیکن تہوار کے اگلے ہی دن یعنی منگل کی صبح دہلی کی ہوا انتہائی خراب ہو گئی۔ آلودگی کی سطح اتنی زیادہ ہو گئی کہ کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک درجے تک پہنچ گیا، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

سب سے زیادہ AQI 979 چانکیہ پلیس میں ریکارڈ کیا گیا

صبح 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ AQI 979 چانکیہ پلیس میں ریکارڈ کیا گیا۔ ناراینا گاؤں میں 940، تگڑی ایکسٹینشن میں 928، نیتی باغ میں 768، سوامی نگر نارتھ میں 741، پاکٹ اے سیکٹر 13 میں 769، ایسٹ پٹیل نگر میں 618، رنجیت نگر میں 609، پنجابی باغ میں 519 اور ہری نگر میں 518 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام علاقے “بہت خراب” درجے میں شمار کیے گئے۔ اس کے علاوہ وزیرپور میں 408، جہانگیرپوری میں 401 اور بوانا میں 417 کا AQI ریکارڈ کیا گیا، جو ’’سنگین‘‘ درجے میں آتا ہے۔ کئی دیگر علاقوں میں بھی AQI 350 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جیسے ویویک وہار میں 361، سونیا وہار میں 356، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 387، پوسا میں 351، اوکھلا فیز 2 میں 348، آر کے پورم میں 371، روہنی میں 366، شادی پور میں 390، منڈکا میں 350، نریلا میں 351 اور نہرو نگر میں 365۔

لوگوں کو سانس لینے میں دشواری

دہلی کے تقریباً ہر کونے میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن، سر درد اور تھکن جیسی شکایات ہو رہی ہیں۔ موسم میں جمود، پرالی جلانے اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read