Bharat Express DD Free Dish

Mahabharat fame pankaj dheer passes away: ’مہابھارت‘ فیم پنکج دھیر کا انتقال، فیروز خان نے پوسٹ کے ذریعے دی اطلاع

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج دھیر کا انتقال 15 اکتوبر کو صبح 11:30 بجے ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا ہے۔

مشہور اداکار پنکج دھیر کا بدھ کی صبح انتقال ہو گیا۔ انہیں بی آر چوپڑا کے مشہور ٹی وی سیریل ’مہابھارت‘ میں کَرن کا کردار ادا کرنے پر دنیا بھر میں شناخت حاصل ہوئی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار اور ’مہابھارت‘ میں ارجن کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا پر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا: ’’ایک شریف النفس انسان نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ تم بہت یاد آؤ گے دوست، پنکج دھیر۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج دھیر کا انتقال 15 اکتوبر کو صبح 11:30 بجے ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔ اگرچہ وہ ایک بار اس بیماری کو شکست دے چکے تھے، لیکن چند ماہ قبل یہ دوبارہ ابھر آیا ۔ اس دوران ان کی ایک بڑی سرجری بھی ہوئی تھی۔

’مہابھارت‘ میں کرن کے کردار کو زندہ جاوید کیا

پنکج دھیر کے انتقال سے انڈسٹری اور ان کے مداح شدید صدمے میں ڈوب گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی آخری رسومات  شام 4:30 بجے ممبئی کے وِلے پارلے شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ پنکج دھیر کو ٹی وی سیریل ’مہابھارت‘ میں کَرن کا کردار نبھانے کے لیے خاص طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ’چندرکانتا‘، ’دی گریٹ مراٹھا‘، ’یوگ‘ اور ’بڑھو بہو‘ جیسے مشہور سیریلز میں بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔ انہوں نے کئی ہندی فلموں میں بھی چھوٹے مگر مؤثر کردار ادا کیے، جن میں ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ شامل ہیں۔ جہاں ’مہابھارت‘ نے انہیں گھر گھر میں مقبول بنایا، وہیں فلموں میں ان کے سپورٹنگ رولز نے بالی وڈ میں ان کی موجودگی درج کرائی ۔ان کے انتقال سے فلمی دنیا کو بہت بڑا خسارہ ہوا  ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read