نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو وجے دشمی کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے خطاب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خطاب انتہائی متاثر کن ہے اور اس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کا یہ ولولہ انگیز خطاب، جس میں انہوں نے قوم کی تعمیر میں آر ایس ایس کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی اور ہماری دھرتی کی اس فطری طاقت کا ذکر کیا جو نئی بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے پوری دنیا کے لیے سودمند ہوگا۔‘‘
परम पूज्य सरसंघचालक डॉ. मोहन भागवत जी ने अपने प्रेरक उद्बोधन में राष्ट्र निर्माण में संघ के अतुलनीय योगदान पर प्रकाश डाला है। उन्होंने भारतवर्ष के उस सामर्थ्य को भी रेखांकित किया है, जो देश को सशक्त बनाने के साथ-साथ संपूर्ण मानवता के लिए भी कल्याणकारी है। #RSS100Years https://t.co/gsB8Sy4LPl
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2025
ریشم باغ میدان میں شتابدی تقریب
اس سے پہلے ناگپور کے تاریخی ریشم باغ میدان میں آر ایس ایس کے شتابدی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے سنگھ کے وژن اور مقاصد کو پیش کیا۔ انہوں نے سماج سے اپیل کی کہ ایسا ’’آدرش‘‘ تیار کرے جو شہریوں کو ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بیدار کرے۔ بھاگوت نے کہا کہ بھارت کو عالمی طاقت بنانے کے لیے انفرادی اور قومی کردار دونوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سَنگھ کی شاخیں روزانہ کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اقدار، نظم و ضبط اور قومی وقار کو فروغ دیتی ہیں۔
’پنج پریورتن‘ اور شخصی تعمیر پر زور
موہن بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے شتابدی سال میں ’’شخصیت کی تشکیل‘‘ کے مشن کو ملک بھر میں وسعت دے گی۔ اس مقصد کے تحت ’’پنج پریورتن‘‘ (پانچ تبدیلیوں) کی مہم کو سَنگھ کے رضاکاروں کے ذریعے معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پانچ اقدار سماجی ہم آہنگی، خاندانی اقدار کا تحفظ، ماحولیات کی حفاظت، خودداری و خود انحصاری اور آئینی و شہری فرائض کی پاسداری پر مشتمل ہیں۔
پڑوسی ممالک کی غیر یقینی صورت حال پر اظہار تشویش
آرایس ایس سربراہ نے پڑوسی ممالک کی بدلتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں عوامی بے اطمینانی کی بنیاد پر حکومتوں کی تبدیلیاں ہوئیں جو ہمارے لیے سبق آموز ہیں۔ بھاگوت نے خبردار کیا کہ ایسی مثالیں بھارت کے اندر بھی بیداری، احتیاط اور مسلسل خود احتسابی کا تقاضا کرتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



