اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اتوار کو آنجہانی گلوکار زوبین گرگ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گوہاٹی میں ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ اپنی پوسٹ میں گوتم اڈانی نے زوبین گرگ کو ایک “لیجنڈ” قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا موسیقی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اطلاع دی
گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر زوبین گرگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:”کل گوہاٹی میں، میں نے زوبین گرگ کے خاندان سے ملاقات کی۔ زوبین ایک سچے لیجنڈ تھے، جن کا موسیقی شمال مشرق کی روح میں رچا بسا ہے، اور جن کی عوام کے لیے محبت نسلوں تک گونجتی رہے گی۔بھگوان ان کے نغموں اور یادوں کو لاکھوں دلوں میں زندہ رکھے اور ان کی روح کو سکون دے۔”
Yesterday, in Guwahati, I met with the family of Zubeen Garg, a true legend whose music became the heartbeat of the Northeast and whose love for the people will forever resonate across generations.
May his music and memories continue to inspire millions, and may his noble soul… pic.twitter.com/aRgzGibs64— Gautam Adani (@gautam_adani) September 29, 2025
تصویر پر پھول چڑھائے
اڈانی گروپ سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق، صنعت کار گوتم اڈانی نے زوبین گرگ کے کہیلی پاڑہ (Kahilipara) میں واقع رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ گریما سائکیا گرگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ز وبین کی تصویر پر پھولوں کی مالا بھی چڑھائی۔
19 ستمبر کو ہوا انتقال
گلوکار زوبین گرگ کا انتقال 19 ستمبر 2025 کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک حادثے میں ہوا۔ ان کی لاش بعد میں آسام لائی گئی، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو بتایا گیا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی بی آئی اور آسام سی آئی ڈی ان کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پی ایم مودی نے ‘من کی بات’ میں کیا تذکرہ
پی ایم نریندر مودی نے بھی اتوار کو ‘من کی بات’ ریڈیو پروگرام میں زوبین گرگ کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جوبین گرگ کو آسام کی ثقافت سے گہرا لگاؤ تھا اور وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔
زیرو فیسٹیول میں زوبین گرگ کو خراجِ عقیدت
اتوار کو گلوکارہ شلپا راؤ نے بھی اروناچل پردیش کے زیرو فیسٹیول میں زوبین گرگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اسٹیج پر فلم ‘گینگسٹر’ کا مشہور گانا ‘یا علی’ گایا، جسے زوبین گرگ نے اپنی آواز دی تھی۔ شلپا راؤ نے گانے کو دھیرے دھیرے گایا اور سامعین کو بھی ساتھ گانے کا موقع دیا۔ یہ لمحہ مرحوم گلوکار کے لیے ایک سچی خراجِ عقیدت ثابت ہوا، جس نے سب کے دل چھو لیے۔
نوٹ: یہ خبر خبر رساں ادارے (IANS) کی فیڈ سے براہ راست شائع کی گئی ہے۔ اس میں کسی معلومات کو بدلا نہیں گیا۔ صرف سرخی کو مزید قابل مطالعہ بنانے کے لیے بدلا گیا ہے اور پیراگراف سے قبل ذیلی سرخیاں شامل کی گئی ہیں۔ اس خبر کے متعلق بھارت ایکسپریس کسی قسم کی اخلاقی ذمہ داری نہیں لیتا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

