Bharat Express DD Free Dish

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں عیدمیلادالنبیﷺ جلوس پرتنازعہ، ہندو تنظیم نے پاکستانی گیت گانے اور جھنڈا لہرانے کے لگایا الزام، پولیس نے درج کیا معاملہ

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں عید میلادالنبیﷺ جلوس کے دوران مبینہ قابل اعتراض گانے اور جھنڈے لہرانے کا الزام ہے۔ شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں جشن عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے جلوس کے دوران مبینہ طورپرقابل اعتراض گیت گانے اورجھنڈوں کولہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہندو تنظیموں کے کارکنان شکایت کرنے کے لئے جمعہ کی رات کھنڈوا کے کوتوالی تھانے پہنچ گئے۔ ہندو تنظیموں کے کارکنان کا کہنا تھا کہ عیدمیلادالنبی کے جلوس کے دوران پاکستانی فوج سے متعلق گیت اورکچھ قابل اعتراض جھنڈے لہرائے گئے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردواس خبرکی تصدیق نہیں کرتا کہ مبینہ قابل اعتراض گیت گائے گئے اورپاکستانی جھنڈے لہرائے گئے۔ پولیس کی جانچ کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔ ہندوتنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ان پرکارروائی ہونی چاہئے۔ ہندوتنظیم کے مطالبہ پرپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ جمعہ کی رات ہندوجاگرن منچ سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے کھنڈوا کے کوتوالی تھانہ پہنچے۔

پولیس کی دفعہ 299، 223 بی این ایس کے تحت معاملہ درج

ہندوتنظیم نے الزام لگایا ہے کہ جشن عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے جلوس کے دوران قابل اعتراض گیت اورقابل اعتراض پرچم لہرائے گئے ہیں۔ ہندو جاگرن منچ کے ضلع کنوینرمادھو جھا نے میڈیا کوبتایا کہ شہرمیں جمعہ کے روزعیدمیلاد النبیﷺ کا جلوس نکالا  گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک گیت بجائی گئی، جوپاکستانی فوج سے متعلق ہے۔ ساتھ ہی قابل اعتراض جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ انتظامیہ کونوٹس لے کرفوری کارروائی کرنی چاہئے۔ ہندوتنظیموں کے مطالبہ پرپولیس نے دفعہ 299، 223 بی این ایس کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

جانچ کے بعد پولیس کرے گی کارروائی!

ایف آئی آرکے مطابق، دو تین نامعلوم ملزمین نے عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران پوری ہندوبرادری کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے مقصد سے ہاتھوں میں بھگوا (زعفرانی) جھنڈا لے کراس پرکالے رنگ میں ’’اسلام زندہ باد‘‘ کا نعرہ لکھا اوراسے عوامی مقامات پرسب کے سامنے لہرایا، جس سے پوری ہندوبرادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردوکے پاس اس طرح کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔

پولیس کو دیا گیا میمورنڈم

 اس پورے معاملے پرکھنڈوا کے ایس پی ابھینو بارنگے نے کہا کہ ہندوتنظیموں نے ایک میمورنڈم دیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ سبھی فریق سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اورکسی بھی طرح کے بے قابو حادثہ کو روکنے کے لئے سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اورابھی تک کسی ناگہانی حادثہ کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس بھی حالات پر گہری نظررکھ رہی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags: