حال ہی میں ممبئی کے ایک بزنس مین نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اس مقدمے میں شلپا شیٹی اور راج کنڈرا کے وکیل نے اپنی صفائی پیش کی اور کہا کہ یہ صرف ان دونوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ تاہم اب اس معاملے پر ممبئی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ (EOW) نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ نے شلپا شیٹی کندرا، ان کے شوہر راج کنڈرا اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف 60 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کا کیس درج کیا ہے۔ بزنس مین دیپک کوٹھاری کے مطابق، سال 2015 میں راجیش آریہ کے ذریعے ان کی شلپا شیٹی اور راج کندرا سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں نے ان کی کمپنی “بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ” میں 75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ شلپا اور راج نے ہر ماہ منافع اور اصل رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا کہ شلپا اور راج نے اس رقم کو اپنے ذاتی خرچوں کے لیے استعمال کیا۔
پولیس نے شروع کی قانونی کارروائی
شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف IPC کی دفعات 403 (دھوکہ دہی)، 406 (رشوت خوری)، اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اقتصادی جرائم شاخ شلپا اور راج کے سفر کے ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے اور کمپنی کے آڈیٹر کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
شلپا شیٹی اپنی زبردست اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کی اداکاری کو شائقین بہت پسند کرتے ہیں۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد دونوں کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور اب انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔
60 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے اس سنسنی خیز کیس میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کو قانونی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلد ہی اس کیس کی مزید تفصیلات سامنے آ سکتی ہیں، جو شلپا اور راج کی ساکھ پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
