Bharat Express DD Free Dish

Ukraine’s Zelensky Thanks PM Modi: وزیر اعظم زیلنسکی نے یوکرین کے یومِ آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ، قیامِ امن کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو سراہا

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بھارت مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کے جلد، مستقل اور پرامن حل کی مخلصانہ کوششوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)

یوکرین کے یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے، جس پر صدر زیلنسکی نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قیامِ امن کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یوکرین کے یوم آزادی پر پرتپاک مبارکباد کے لیے شکریہ وزیر اعظم نریندر مودی۔ ہم امن اور بات چیت کے لیے ہندوستان کی لگن کو سراہتے ہیں۔ اب جیسا کہ پوری دنیا اس خوفناک جنگ کو وقار اور دیرپا امن کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم ہندوستان کے تعاون پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہر وہ فیصلہ جو سفارت کاری کو مضبوط کرتا ہے نہ صرف یورپ میں بلکہ انڈو پیسیفک اور اس سے باہر بھی بہتر سلامتی کا باعث بنتا ہے۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انھوں نے پی ایم مودی کا وہ خط بھی شیئر کیا ہے، جو 24 اگست کو لکھا گیا ہے۔ خط میں پی ایم مودی نے لکھا ہے کہ ’’میں ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر آپ کے فکر انگیز پیغام اور نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس موقع پر آپ کو اور یوکرین کے لوگوں کو آپ کے یوم آزادی کے موقع پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں گزشتہ سال اگست میں کیف کے اپنے دورے کو گرمجوشی سے یاد کرتا ہوں اور اس کے بعد سے ہندوستان-یوکرین کے باہمی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کو نوٹ کرتا ہوں۔ میں اپنے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ہندوستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بھارت مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کے جلد، مستقل اور پرامن حل کی مخلصانہ کوششوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میں آپ کی اچھی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لوگوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read