’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں آج پرینکا گاندھی شامل ہوں گی۔
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا منگل کے روز بہار کے سپول میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہوں گی۔ یہ یاترا انڈیا بلاک کی ریاست گیر مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد رائے دہندگان کے حقوق اور مبینہ ووٹ چوری کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے، جس میں کانگریس اور اپوزیشن لیڈر سرگرم ہیں۔
ڈگری کالج چوک پر ختم ہوگی آج کی یاترا
راہل گاندھی صبح 8 بجے سپول شہر کے حسین چوک سے یاترا کا آغاز کیا ہے۔ ان کا قافلہ مہاویر چوک، گاندھی میدان اور لوہیا نگر چوک سے گزر کر ڈگری کالج چوک پر آج کی اختتام پذیر ہوگا۔ پارٹی کارکنان اور حامی قریبی اضلاع جیسے سہرسہ اور مدھے پورہ سے بڑی تعداد میں یاترا میں شامل ہوں گے۔
مکیش ساہنی سپول کی یاترا میں لیں گے حصہ
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش ساہنی بھی سپول کی یاترا میں حصہ لیں گے۔ ان کی موجودگی 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل این ڈی اے پر دباؤ ڈالنے کے لیے انڈیا الائنس کی یکجا کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم تقریبات میں شرکت کریں گی پرینکا گاندھی
کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے تصدیق کی ہے کہ پرینکا گاندھی 26 اور 27 اگست کو بہار میں ہوں گی۔ وہ منگل کے روز سپول میں اہم تقریبات میں شرکت کریں گی اور بدھ کے روز سیتامڑھی میں جانکی مندر جائیں گی۔
راہل گاندھی نے 2 کلومیٹر تک چلائی رائل اینفیلڈ
ووٹر ادھیکار یاترا، جو اس مہینے کے شروع میں شروع ہوئی تھی، بہار میں کافی علاقوں کا احاطہ کر چکی ہے۔ اتوار کے روز راہل گاندھی سیمانچل مرحلے میں 2 کلومیٹر تک رائل اینفیلڈ موٹرسائیکل چلا کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ اس دورانBPCC کے صدر راجیش رام ان کے ساتھ تھے۔
ڈھابے پر راہل نے کی مقامی لوگوں سے بات چیت
راہل گاندھی پورنیہ ارریہ روڈ پر جلال گڑھ کے قریب ایک ڈھابے پر بھی رکے اور چائے پر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ کانگریس کی زیرقیادت اس یاترا کا مقصد ووٹر چوری اور جمہوری جوابدہی کے مدعے کو اجاگر کرنا ہے۔ اسے ’انتخابی حقوق کے تحفظ کی لڑائی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

