اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو ان کی سالگرہ کے موقع پرپی ایم نریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں نے مبارکباد دی۔ پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پیما کھانڈو نے عوامی فلاحی طرزِ حکمرانی اور نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دے کر اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی مخلصانہ خدمت کی تعریف کرتے ہوئے اروناچل کو ترقی کا مرکز بنانے میں ان کے کردار کی ستائش کی۔
پی ایم مودی کی جانب سے مبارکباد
Warm birthday wishes to Arunachal Pradesh Chief Minister Shri Pema Khandu Ji. He has made a mark with his pro-people governance and focus on youth development. May he be blessed with a long and healthy life.@PemaKhanduBJP
— Narendra Modi (@narendramodi) August 21, 2025
پی ایم مودی نے “ایکس” پر لکھا:“اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی حکمرانی اور نوجوانوں پر مرکوز ترقی کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ بھگوان انہیں لمبی عمر اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔”
امت شاہ کی جانب سے نیک تمنائیں
Warm birthday greetings to Shri @PemaKhanduBJP Ji. Your dedicated service, under the leadership of Modi Ji, in making Arunachal Pradesh a beacon of development and empowering its citizens is commendable. I pray for your long and healthy life.
— Amit Shah (@AmitShah) August 21, 2025
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا:“پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔پی ایم مودی کی قیادت میں اروناچل پردیش کو ترقی کا مرکز بنانے اور وہاں کے عوام کو بااختیار بنانے میں آپ کی مخلص خدمت قابلِ ستائش ہے۔ میں آپ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کی پراتھنا کرتا ہوں۔”
دیگر رہنماؤں کے پیغامات
مرکزی وزیر منوہر لال نے لکھا:“اروناچل پردیش کے محنتی اور باصلاحیت وزیرِ اعلیٰ، ساتھی پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی نیک خواہشات۔بھگوان آپ کو عمدہ صحت، طویل اور کامیاب زندگی عطا کرے۔”
مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے لکھا:“اروناچل پردیش کے محترم وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ بھگوان آپ کو عمدہ صحت، طویل عمر اور عوامی خدمت کے لیے مزید توانائی عطا کرے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔”
مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے لکھا:“پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اللہ کرے آپ صحت مند اور طویل عمر پائیں، یہی میری دعا ہے۔”
یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے پیما کھانڈو کو “مقبول اور محنتی” وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے لکھا:“آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! بھگوان آپ کو اچھی صحت، طویل عمر اور مسلسل کامیابی عطا کرے، یہی دعا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

