Urdu Conclave 2026

Kapil Sharma Cafe Firing: کپل شرما کے کیفے پر کناڈا میں پھرہوئی فائرنگ، ایک ماہ کے اندر دوسری بارفائرنگ، اس گینگسٹر نے لی ذمہ داری

سوشل میڈیا پر اس حادثہ کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک کار میں بیٹھے کچھ لوگ کیفے کی طرف گولی باری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو 9 سیکنڈ کا ہے، جس میں 12 راؤنڈ سے زیادہ فائرنگ کی گئی۔

مشہورکامیڈین کپل شرما کے کناڈے کے سرے واقع کیفے پرپھرفائرنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔ گولڈی ڈھلن نامی گینگسٹر نے اس فائرنگ کی ذمہ داری لی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور ممبئی پولیس فی الحال اس خبرکو ویریفائی کررہی ہے۔ ابھی تک فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک کار میں بیٹھے کچھ لوگ کیفے کی طرف گولی باری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو 9 سیکنڈ کا ہے، جس میں 12 راؤنڈ سے زیادہ فائرنگ کی گئی۔ مقامی پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ گولڈی ڈھلوں خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتاتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس گینگ نے کہا، “جے شری رام، ست شری اکال۔ رام رام سبھی بھائیوں کو۔ آج جو کپل شرما کے کیپس کیفے سرے میں فائرنگ ہوئی ہے، اس کی ذمہ داری گولڈی ڈھلو اور لارنس بشنوئی گینگ لیتا ہے۔ ہم نے اس کو فون کیا، لیکن اسے رِنگ سنائی نہیں دی، جس کی وجہ سے ہمیں کارروائی کرنی پڑی۔ پھر پھون کرنے پررِنگ نہیں سنے گا تواگلی کارروائی جلد ہی ممبئی میں کریں گے۔”

کپل شرما کے کناڈا میں واقع اسی کیپس کیفے پر 10 جولائی 2025 کو گولی باری ہوئی تھی۔ اس حملے میں 9 راؤنڈ فائرنگ کی گئی تھی۔ خالصتانی دہشت گرد ہرجیت سنگھ لڈّی نے اس حادثہ کی ذمہ داری لی تھی۔ اس کے بعد کیپس کیفے کے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرٹیم نے بیان جاری کیا تھا۔ اس میں کہا گیا، “ہم مشکل وقت سے گزررہے ہیں، لیکن اپنے خواب کوجاری رکھیں گے۔ کیفے کواس لئے شروع کیا گیا تاکہ لوگ ایک دوسرے سے جڑا ہوا محسوس کریں۔”

آپ کوبتا دیں کہ اس کیفے کی کمان کپل شرما کی اہلیہ گنّی چترتھ نے سنبھال رکھی ہے۔ کپل شرما نے 7 جولائی کوہی کیپس کیفے کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے تین دن بعد ہی ان کے کیفے پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس طرح سے ایک ماہ کے اندردوسری بارفائرنگ کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔