Bharat Express DD Free Dish

HM reminds Congress blunder in Lok Sabha: وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس کو اس کی غلطی یاد دلائی، کہا- سندھ آبی معاہدہ ایک غلطی تھی

امت شاہ نے کہا کہ میں چدمبرم جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تینوں پاکستانی تھے۔ دو کے تو پاکستان کے ووٹر ہونے کی بات موجود ہے۔ ان کے پاس جو چاکلیٹ ملیں، وہ بھی پاکستان میڈ ہے۔

امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس کی غلطی یاد دلائی۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور پر بحث کے دوران کانگریس کو اس کی ’غلطی‘ یاد دلائی۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سلیمان، افغان اور جبران کے نام بتائے اور آپریشن سندور سے لے کر آپریشن مہادیو تک ان کے خاتمے کی مکمل تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے سوال کا بھی جواب دیا جس میں انہوں نے مرکز سے پہلگام حملے کے حوالے سے ثبوت مانگے تھے۔

کانگریس کو اس کی غلطی کی یاد دلاتے ہوئے شاہ نے لوک سبھا میں کہا، ’’22 اپریل کو پہلگام حملہ ہوا۔ 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری مارے گئے تھے۔ میں رات میں ہی سری نگر کے لئے نکل گیا۔ پی ایم مودی نے 23 اپریل کو سی سی ایس  کیمیٹنگ کی۔ کانگریس کا بلنڈر تھا انڈس واٹر ٹریٹی۔ ہم نے اسے معطل کیا۔ پاکستانی شہریوں کے ویزا معطل کر انہیں بھیجنے کا کام کیا۔ سی سی ایس نے عزم کیا کہ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں، سیکورٹی فورسز انہیں منہ توڑ جواب دیں گی۔‘‘

اس سے پہلے شاہ نے آپریشن مہادیو کو لے کر بھی بڑا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’کل (28 جولائی) کو آپریشن مہادیو میں ایک مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گرد سلیمان، فضل افغان اور جبران مارے گئے تھے۔ سلیمان لشکر کا کمانڈر تھا۔ اس کے بہت سارے شواہد موجود ہیں۔ افغان اور جبران اے کیٹیگری کے دہشت گرد تھے۔ تینوں پہلگام حملے کے دہشت گرد تھے اور تینوں مارے گئے۔‘‘

وہیں، پی چدمبرم کے مطالبے پر وزیر داخلہ شاہ نے کہا، ’’دہشت گرد کہاں سے آئے، کہاں گئے؟ یہ کس کی ذمہ داری ہے، یہ ہماری ہی ذمہ داری ہے، جب آپ کی حکومت تھی، تب کس کی ذمہ داری تھی؟ چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے اس کا ثبوت کہاں ہے؟‘‘

شاہ نے کہا، ’’میں چدمبرم جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تینوں پاکستانی تھے۔ دو کے تو پاکستان کے ووٹر ہونے کی بات موجود ہے۔ ان کے پاس جو چاکلیٹ ملیں، وہ بھی پاکستان میڈ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سابق وزیر داخلہ ملک کے سامنے پاکستان کو کلین چٹ دے رہا ہے۔ وہ پاکستانی نہیں تھے، یہ کہہ کر چدمبرم کہہ رہے ہیں کہ جب وہ پاکستان کے نہیں تھے تو ان پر حملہ کیوں کیا گیا۔ پاکستان کو بچانے کی سازش ملک کے 130 کروڑ لوگ جان گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read