Bharat Express DD Free Dish

Bihar Crime News: بہار کے مظفر پور میں کباڑ کاروباری محمد گلاب کا قتل، دکان کے باہر ماری گئی گولی، علاقے میں حالات کشیدہ

پولیس کے مطابق پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ کشیدہ ماحول کے پیش نظر پولیس نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بہار کے مظفر پور میں کباڑ کاروباری محمد گلاب کا قتل

مظفر پور: بہار کے مظفر پور صدر تھانہ علاقہ کے مجہولیا میں کباڑ کاروباری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت 45 سال کے کاروباری محمد گلاب کے طور پر کی گئی ہے۔ بدمعاشوں نے بدھ کی رات 8 بجے کے قریب واردات کو انجام دیا۔ بدمعاشوں نے اس کے سر، گردن اور سینے میں تین گولیاں ماریں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاروباری دکان بند کرنے کے بعد اسکوٹر پر بیٹھا ہوا تھا۔

گلاب کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا

علاقے میں اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ گلاب کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے سڑک بلاک کر دی اور ملزم پنچایت سمیتی ممبر طفیل احمد کے گھر پر حملہ کر کے دو کاروں اور ایک بائیک کو آگ کے حوالے کر دیا۔ مشتعل ہجوم نے طفیل کے گھر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد جام کو ختم کرایا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جاری

پولیس کے مطابق پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ کشیدہ ماحول کے پیش نظر پولیس نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مقتول کے لواحقین نے ان لوگوں پر لگایا الزام

قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ اور دو روز قبل مسجد میں بچوں کے درمیان لڑائی بتائی جا  رہی ہے جس میں گلاب کو دھمکیاں دی گئیں۔ دوسری جانب مقتول کے لواحقین نے طفیل احمد، محمد بادل، محمد عقیل اور محمد چھوٹو پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے پہلے کی گئی شکایت پر کارروائی نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read