Bharat Express DD Free Dish

Pakistan vs Bangladesh: بنگلہ دیش کے پاکستان نے ٹیکے گھٹنے، 15 رنوں پر 5 وکٹ… بنگلہ دیش نے بری طرح ہراکر جیتی سیریز

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریزکے دوسرے میچ میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنوں سے شکست دے کرسیریزمیں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ اس میچ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی-20 میں ہرا دیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بہت بڑی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈھاکہ کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی-20 سیریزکے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو8 رنوں سے شکست دے کرتاریخ رقم کردی ۔ بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیربرتری حاصل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کوایک سے زیادہ میچوں کی ٹی-20 سیریزمیں شکست دی ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ مکمل طورپرفلاپ رہی اوربنگلہ دیش کے گیند بازوں نے انہیں ایک بارپھرواپس آنے کا موقع نہیں دیا۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو بری طرح شکست دی

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ذاکرعلی کی شاندار اننگ کی بدولت مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رن بنائے، لیکن جواب میں پاکستان کی ٹیم فہیم اشرف کی شاندار اننگ کے باوجود 19.2 اووروں میں 125 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے گیند بازوں بالخصوص مہدی حسن، مستفیض الرحمان اورشرف الاسلام نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ذاکرعلی کی اننگ کام آگئی

ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شروعاتی جھٹکے دیئے۔ سلمان مرزا نے اپنی شاندار گیند بازی سے بنگلہ دیش نے 28 رنوں پرہی 4 وکٹ گنوا دیئے، جس سے میزبان ٹیم دباو میں آگئی۔ حالانکہ ذاکرعلی نے ذمہ داری سنبھالی اور 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کی اس اننگ میں ایک چوکا اور 5 چھکے شامل رہے، جس نے بنگلہ دیش کو 133/8 کے مناسب اسکورتک پہنچایا۔ مہدی حسن نے بھی 33 رنوں (25 گیند، 2 چوکے اور 2 چھکے) کا تعاون دیا۔ پاکستان کی طرف سے سلمان مرزا نے 17 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ احمد دانیال کو بھی 2 کامیابی ملی۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔

فہیم اشرف کی کوشش رہی رائیگاں

بنگلہ دیش کے 134 رنوں کا پیچھا کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی۔ بنگلہ دیش کے تیز گیند بازوں نے ابتدائی جھٹکے دے کر پاکستان کو  15/5 رنوں پرلادیا۔ صائم، ایوب، محمد حارث، حسن نواز، فخرزماں، محمد نواز جلدی پویلین لوٹ گئے۔ اس مشکل وقت میں فہیم اشرف نے جدوجہد سے بھرپور انداز میں بلے بازی کی اور 51 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تاہم یہ اسکور جیت کے لئے کافی نہیں تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read