Bharat Express DD Free Dish

Congress protest to restore full state status of J&K:جموں کشمیر کو اس کا حق دلانے اور مکمل ریاست کا درجہ بحال کرانے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی:ڈاکٹر ناصر حسین

ڈاکٹر نصیر حسین نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے پر مزید اقدامات کرے گی، بشمول پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر مہم چلانا، تاکہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس بحال کرنے کے لیے  حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

آج  کانگریس پارٹی کے  راجیہ سبھا رکن اور سی ڈبلیو سی ممبر ڈاکٹر سید ناصر حسین نے دہلی کےجنترمنتر پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا ، جس میں جموں و کشمیر کومکمل ریاست کا درجہ  بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج میں کانگریس کے دیگر کارکنوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور حکومت سے  ریاست کی عزت، وقار، اور شہریوں کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج میں شرکت کرنے والے  ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ وہ لکھنے، بولنے، اور احتجاج کرنے کا سلسلہ تب  تک جاری رکھیں گے جب تک  جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے کارکن جموں و کشمیر کی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، اور پورا ہندوستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈاکٹر ناصر حسین نے اس موقع پر کہا کہ یہ احتجاج صرف ایک سیاسی مظاہرہ نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق اور انصاف کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کر رہی ہے، اور یہ کہ ریاست کی بحالی کے بغیر علاقے میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔

جنتر منتر پر منعقدہ  اس احتجاج کے دوران، مظاہرین نے “ہماری ریاست ہمارا حق” کے نعرے لگائے اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے والے کارکنوں  کی دہلی پولیس کے ساتھ معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں، جب کہ کچھ کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب سپریم کورٹ نے 11 دسمبر 2023 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کی توثیق کی تھی،وہیں مرکزی حکومت نے کئی بار ریاست  کا درجہ بحال کرنے کا ایوان کے اندر اور باہر وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک بحال نہیں کیا گیا ہے،جس کے خلاف کانگریس پارٹی اب اپنے احتجاج کو تیز کرتی نظرآرہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے اسے ایک سیاسی اور اخلاقی مسئلہ قرار دیا ہے، اور کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ احتجاج کے بعد، ڈاکٹر نصیر حسین نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے پر مزید اقدامات کرے گی، بشمول پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر مہم چلانا، تاکہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس بحال کرنے کے لیے  حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read